شیلا نیاس 25 ویں سالگرہ - ہندو اور مسلمان ایودھیا مسئلہ کا پر امن حل نکالیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

شیلا نیاس 25 ویں سالگرہ - ہندو اور مسلمان ایودھیا مسئلہ کا پر امن حل نکالیں

ایودھیا
پی ٹی آئی
بابری مسجد سے متصل متنازعہ اراضی پر رام مندر کے لئے وی ایچ پی کی شیلا ناس کی25ویں سالگرہ کے موقع پر تنظیم کے کنوینرمہنت برج موہن داس نے آج کہا کہ دونوں فرقوں کو اس مسئلہ کا پر امن حل نکالنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آجانا چاہئے ۔ داس نے کہا کہ اب کافی وقت گزر چکا ہے اس کے باوجود ہم مندر کے لئے ، مسلمان مسجد کے لئے لڑ رہے ہیں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا ہے کہ دونوں فرقے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آجائیں، ہم اس مسئلہ پر بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔ تاہم بابری مسجد کے سب سے قدیم فریق ہاشم انصاری نے کہا کہ ایودھیا کے تنازعہ کے جس مسئلہ پر ہم لڑ رہے ہیں کسی مسجد یا مندر کے لئے لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ قانون کی حکمرانی اور انارکی کے درمیان لڑائی ہے، یہ نظم و ہجوم کے درمیان ٹکراؤ ہے ، دیکھتے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے ۔ وشوا ہندو پرشید نے9نومبر1989ء 500سال قدیم بابری مسجد سے متصل اراضی پر مندر کے لئے سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس اقدام سے ہندوستانی سیاست کا رخ مڑ گیا تھا ۔ فیض آباد کے مقامی نظم و نسق نے وی ایچ پی کو شیلا نیاس کی اجازت نہیں دی تھی شیلا نیاس پلاٹ نمبر586پر کی گئی جو مسجد کے صحن کے کنارے پر واقع تھا ۔ شیلا نیاس اس وقت کی گئی تھی جب این ڈی تیواری کے اتر پردیش کے چیف منسٹر تھے ۔ اس دوران اتر پردیش کے گورنر رام نائک منگل کو وی ایچ پی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ گورنر بننے کے بعد نائک کا یہ ایودھیا کا پہلا دورہ تھا ۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق گورنر نائک ، رام جنم بھومی نیاس ٹرسٹ کے صدر مہنت نر تین گوپال داس کی جانب سے منعقد شدنی میڈیکل کیمپ میں حصہ لیں گے ۔ اسی ٹرسٹ کے تحت وی ایچ پی نے ایودھیامیں رام مندر بنانے کا اعلان کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں