وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حیدرآباد میں دوڑ برائے اتحاد کو جھنڈی دکھائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حیدرآباد میں دوڑ برائے اتحاد کو جھنڈی دکھائی

حیدرآباد
یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر حیدرآباد میں رن فار یونیٹی (اتحاد کے لئے دوڑ) کو جھنڈی دکھائی ۔ انہوں نے اسمبلی کی عمارت کے قریب سردار پٹیل کے مجسمہ کی گلپوشی کے بعد اس دوڑ کو جھنڈی دکھائی جس میں عوام کے علاوہ بی جے پی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز ہندوستان کو آزادی کے بعد اکھنڈ بھارت (متحدہ ہندوستان) کے طور پر برقرار رکھنا نہیں چاہتے تھے لیکن سردار پٹیل نے ملک کو متحد کیا ۔ سردار پٹیل نے562سے زیادہ دیسی ریاستوں کو ہندوستان میں شامل کیا۔ راجناتھ سنگھ نے سردار پٹیل کی قیادت کی ستائش کی اور کہا کہ حیدرآباد ریاست کو ملک کا ٹوٹ حصہ بنانے کا سہرا سردار پٹیل کے سرجاتا ہے ۔ انہوں نے اس مقع پر تلگو زبان میں دوڑ میں شال افراد کو حلف دلایا اورخود بھی اس دوڑ میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی نائب صدر و رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتا تریہ، کشن ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔

Rajnath Singh flags off unity rally in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں