ایس این بی
دہلی کی خواتین کے لئے آئی آئی ٹی نے بہترین اسمارٹ فون سافٹ وئیر تیار کیا ہے۔ پلک جھپکتے ہی خواتین کسی افات اور اچانک پیش آئے حادثہ کی جانکاری اس نئے سافٹ وئیر کے ذریعہ ہیلپ لائن نمبر181پر دے پائیں گی ۔ مشکل حالات میں اگر فون کرنے تک کی گنجائش بھی نہ ہوتو اس موبائل ایپ کا بٹن آتے ہی ہیلپ لائن نمبر181کی گھنٹی بج جائے گی ۔ کسی خاتون کو فحش فون آنے کی حالت میں اسی وقت موبائل کا ایمرجنسی بٹن دباتے ہی شکایت درج ہوجائے گی ۔ اور پولیس کو کارروائی کے لئے بھیج دیاجائے گا ۔ اندھیرے میں چھیڑ چھاڑ یا کسی لڑکے کے ذریعہ پیچھا کرنے پر بھی اس کا استعمال کیاجاسکے گا ۔ کسی طرح کے تشدد کا خدشہ ہونے پر خاتون پہلے ہی رجسٹریشن بھی کراپائے گی۔ جہیز سے متعلق تشدد کا خدشہ ہو یا دفتر میں بوس سے کسی خطرہ کا خدشہ ہو تو بھی خوا تین فری رجسٹریشن کراپائیں گی ۔ واردات ہونے کی صورت میں اس کا پتہ پہلے سے ہی درج رہے گا ۔ شوہر کے ذریعہ پیٹے جانے پر خاتون اپنا پتہ نہیں بتاسکتی تھی لیکن اس نئے اسمارٹ فون میں لوکیشن دیکھنے سے خاتون کی مدد کرنا آسان ہوگا۔
اس نئے موبائل ایپ کو پچھلے تین مہینوں سے ٹرائل کر کے اس کی ایپ کی پوری طرح جانچ پرکھ کرلی گئی ہے ۔ ٹرائل عمل پورا ہونے کے بعد 25نومبر کو15روزہ بین الاقوامی خاتون تشدد مخالف پروگرام شروع ہوتے ہی اسے راجدھانی میں لانچ کرنے کی تیاری ہے ۔ اس اسمارٹ فون سافٹ وئیر کی خصوصیت یہ ہوگی کہ ہیلپ لائن نمبر181کی گھنٹی بجتے ہی کال کر رہی خاتون کا لوکیشن بھی مل جائے گا ۔ اب تک خواتین کو واردات کے ساتھ ساتھ اپنا پورا پتہ بھی درج کرانے کی ضرورت پڑتی تھی لیکن نیا موبائل ایپ اس کی لوکیشن بھی بتائے گا۔
اس اسمارٹ فون سافٹ وئیر کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اگر موبائل میں بیلنس نہیں ہے تو بھی موبائل ایپ کام کرے گا اور واردات کی جانکاری دی جاسکے گی۔ تیسرے کسی جگہ اگر انٹر نیٹ کی سہولت نہیں ہے تب یہ موبائل ایپ شکایت بھیج پائے گا ۔ ہر حال میں خاتون کی شکایت پہنچ جائے گی ۔ ہیلپ لائن کی انچارج خدیجہ فاروقی نے بتایا کہ آئی آئی ٹی کے ڈاکٹر پشپندر سنگھ اور سدھارتھ استھانا نے اس سافٹ وئیر کوتیار کیا ہے ۔ یہ سافت ویئیر تقریباً3ہزار روپے کے موبائل پر بھی کام کرتا ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں