امیر قطر کے سوتیلے بھائی نائب امیر مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

امیر قطر کے سوتیلے بھائی نائب امیر مقرر

دوحہ
یو این آئی
امیر قطر شیخ تمیم بن احمد آل ثانی نے اپنے سوتیلے بھائی شیخ عبداللہ کو اپنا نائب امیر مقرر کردیا ہے ۔ چونتیس سالہ شیخ تمیم نے جون2013ء میں بر سرا قتدار آنے کے بعد سے اپنے ولیعہد کا تقرر نہیں کیا تھا ۔ وہ اپنے والد شیخ احمد کے اقتدار سے دستبردار ہونے کے بعد گیس کی دولت سے مالال اس خلیجی ریاست کے حکمراں بنے تھے ۔ چھبیس سالہ شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی قبل ازیں شاہی کابینہ کے سربراہ تھے ۔ جولائی2013میں شیخ تمیم نے انہیں قطر انوسٹمنٹ اتھاریٹی کا نائب سربراہ مقرر کیا تھا۔ اس ادارہ کے سربراہ وہ خود ہیں ۔ واضح رہے کہ قطر کے اس سرمایہ کار ادارے نے جرمنی کی ووکس ویگن کمپنی سے لے کر فرانس کے توانائی کے بڑے ادارے ٹوٹل برطانیہ کی سینسبرے سپر مارکیٹ چین اور بار کلیز بنک میں اربوں ڈالرس کی سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔ اس کے اثاثوں کا تخمینہ100سے 200 ڈالرس تک ہے ۔

Qatari emir names half-brother as deputy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں