فلسطین اور اسرائیل کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں - بان کیمون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

فلسطین اور اسرائیل کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں - بان کیمون

نیویارک
یو این آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی تعداد میں اضافہ پر پریشانی کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں فریقوں کو کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ بان کیمون کے اعلامیہ کے مطابق پر تشدد واقعات سے عدم اعتماد بڑھ جاتا ہے ۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے قیام کا امکان مزید کم ہوجائے گا۔ بان کیمون نے دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں دریائے اردن کے مغربی کنارہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ منگل کو شہر الخلیل کے نواح میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔

Israel, Palestinians must refrain from increasing tensions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں