بنگلہ دیشی مصنف ظل الرحمن صدیقی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

بنگلہ دیشی مصنف ظل الرحمن صدیقی کا انتقال

Prof-Zillur-Rahman-Siddiqui
ڈھاکہ
آئی اے این ایس
بنگلہ دیش کے معروف مصنف اور ماہر تعلیم ظل الرحمن صدیقی کا بعمر86سال انتقال ہوگیا ۔ کار گزار حکومت کے سابق مشیر کو منگل کے روز سمیوریٹا ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ بی ڈی نیوز 24ڈاٹ کام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے جسد خاکی کو فی الحال ہاسپٹل میں ہی رکھاجائے گا ۔ ان کے خاندان کی آمد کا انتظار ہے جو ان کی تدفین سے متعلق فیصلہ کرے گی ۔ صدیقی کو2010میں ملک کے انتہائی موقر سیویلین ایوارڈ سوادھنیتا پدک (انڈیپنڈنس ایوارڈ) سے نوازا گیا تھا۔ پسماندگان میں اہلیہ، دختر ،اور تین فرزند شامل ہیں۔ صدیقی23فروری1928کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے1945میں جیسو ر ضلع اسکول سے میٹرک کی تعلیم حاصل کی اور کلکتہ میں پریسڈنسی کالج سے گریجویشن کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ڈھاکہ یونیورسٹی سے انگریزی زبان و ادب میں ایم اے کا ڈپلومہ حاصل کیا ۔وہ1952تا1954آکسفورڈ یونیورسٹی کے ورسیسٹر کالج میں انگریزی کی تعلیم حاصل کی ۔ وہ1973اور1988کے دوران ڈھاکہ کالج اور راجشاہی یونیورسٹی میں درس وتدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ۔ بعد ازاں وہ جہانگیر یونیورسٹی میں استاذ کی حیثیت سے پڑھاتے رہے اور اس کے بعد دو میعادوں کے لئے وائس چانسلر منتخب ہوئے ۔ 1990-91کے دوران جسٹس شہاب الدین احمد کی زیر قیادت عبوری حکومت کے مشیر رہتے ہوئے وزارت تعلیم کے نگراں مقرر ہوئے ۔

Educationist Prof Zillur Rahman Siddiqui dies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں