ایئر انڈیا کی نجکاری ابھی نہیں - شہری پرواز وزیر اشوک گجپتی راجو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-11

ایئر انڈیا کی نجکاری ابھی نہیں - شہری پرواز وزیر اشوک گجپتی راجو

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت ایئر انڈیا کی نجکاری ، ابھی نہیں کرے گی ۔ یہ بات شہری پرواز کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے آج یہاں شہری پرواز کی پالیسی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہی۔ مسٹر راجو نے کہا کہ سرکاری ادارہ ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا( اے اے آئی) اور پون ہنس کو شیئر بازاروں کی فہرست میں شامل کرایاجائے گا جس سے ان کی شفافیت اور کارکردگی بہتر کی جاسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کی نجکاری فوراًنہیں کی جائے گی لیکن مستقبل میں اس سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔ ایئر انڈیا کی نجکاری کے سلسلے میں مختلف سیکٹروں سے مشورے آئے ہیں ۔ ایئرانڈیا کا مستقبل کا خاکہ وضع کرنے کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔
مسٹرراجو نے کہا کہ قومی پرواز کمپنی کی پوری استطاعت کا استعمال کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پرواز کے تحت آنے والی تمام تنظیموں کو کار گر بنانے کے لئے ایک مشن موڈ پروجیکٹ بھی قائم کیاجائے گا ۔ منی رتن سرکاری ادارہ اے اے آئی ملک بھر میں125ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال کرتی ہے ۔ ان میں گیارہ بین الاقوامی،81گھریلو اور آٹھ کسٹم ایئر پورٹ ہیں ۔ یہ دفاعی فضائی سیکٹر میں بھی پچیس سول انکلیو کا انتظام کرتی ہے ۔اے اے آئی تمام پروازوں کے لئے ہوائی ٹریفک سروس بھی فراہم کرتی ہے ۔ پون ہنس لمٹیڈ1985ء میں قائم کی گئی ہے اور فی الحال حکومت کی اس میں اکیاون فیصد اور باقی49فیصد سرکاری ادارہ تیل اور قدرتی گیس کا رپوریشن (او این جی سی) کے پاس ہے۔ پون ہنس کو خصوصاً تیل کے سیکٹر کو ہیلی کاپٹر خدمات فراہم کرانے کے لئے بنایاگیا تھا۔

Air India privatisation not now, says Civil Aviation Minister Ashok Gajapathi Raju

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں