لاہور میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب داعش کی تائید میں نعرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-12

لاہور میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب داعش کی تائید میں نعرے

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں وزیر اعظم نواز شریف فارم ہاوز سے تقریباً15کلو میٹر کے فاصلہ پر جہادی گروپ داعش کے پوسٹرس کے علاوہ دیواروں پر اسٹیکرس اور چاک(کھر یا مٹی) سے تحریر نعرے بھی دکھائی دیے ۔ اس منظر نے حکام کو چوکنا اور چوکس کردیا ہے اور شہر میں خوفناک عسکریت پسندوں کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ لاہور پولیس نے تلاش و تعاقب کے بعد کئی نواز شریف کی رہائش گاہ سے 15کلو میٹر کے فاصلہ پر ایسے پوسٹرس نمایاں مقامات پر چسپاں کئے گئے جن پر نواب ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ میں خلافت محرک کی امت جیسے الفاظ تحریر تھے ۔ دیوار پر چاک سے تحریر الفاظ شہر( لاہور) میں ہنجر وال اور کنال روڈ پر دیکھے گئے ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے، جب کہ شہر کے مختلف مقامات پر داعش کا نام اور اس کا پیام عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل حیدر اشرف نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمیں مقدمہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم اس پر ہر پہلو سے غور ہورہا ہے ۔ انٹلی جنس کے ایک عہدیدار نے خیال کیا کہ تحریک طالبان پاکستان ، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے علاوہ دیگر مذہبی انتہا پسند اس کا رستانی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔، ایسے گروپس ہمیشہ ایک نئی شناخت حاصل کرنے کوشاں رہتے ہیں ۔ داعش ایک ایسے دہشت گرد گروپ کا نام ہے جو عوام اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بھی خوفزدہ کررہا ہے ۔ اس کے پیش ممنوعہ تنظیمیں اور گروپس اس نئی شناخت سے خود کو ظاہر کرنے خواہاں ہیں ۔، انہوں نے اندیشہ بھی ظاہر کیا کہ آئندہ چند روز اور ہفتوں میں آپسی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہے ۔ لاہور پولیس چیف امین وائنس نے بتایا کہ داعش آئی ایس زندہ باد جیسا نعرہ شہر میں پہ لی بار د س روز قبل نظر آیا تھا۔
پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تردید

اسلام آباد سے آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثا ر علی جن نے پاکستان میں آئی ایس (داعش) کی موجودگی کے امکان کو مسترد کردیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس قسم کی کوئی تنظیم موجود نہیں ہے ۔ چودھری نثار نے کراچی میں پاکستانی رینجرس کی پاسنگ آوئٹ پریڈ کے دوران یہ بات کہی ۔ ڈان آن لائن نے اس کی اطلاع دی ۔، یہ بیان صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے انفورسٹمنٹ ایجنسیز کو اپنی رازداری کی رپورٹ میں اس تعلق سے اطلاع دینے کے کچھ روز بعد آیا ہے ۔ رپورٹ میں داعش کی موجودگی کے بارے میں انتباہ دیا گیا تھا۔ خفیہ اطلاع میں بتایا گیا تھا کہ آئی ایس(داعش) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہنگو، خرم ایجنسی کے قبائیلی علاقوں سے دس تا بارہ ہزار حامیوں کی بڑے پیمانے پربھرتی کی ہے ۔ پاکستان کے بعض شہروں جیسے کراچی، خانوال میں دیواروں پربھی آئی ایس کی تائید میں تحریریں دیکھی گئیں ۔

Posters supporting ISIS appear near Nawaz Sharif's Lahore residence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں