یاسرعرفات کی دسویں برسی تقریب معطل کرنے الفتح کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-12

یاسرعرفات کی دسویں برسی تقریب معطل کرنے الفتح کا فیصلہ

غزہ
آئی اے این ایس
قائد فلسطین یاسر عرفات مرحوم کی10ویں برسی کے موقع پر غزہ میں منعقد ہونے والی تقریب کو معطل کرنے کے فیصلہ سے الفتح (تنظیم) اور حماس تحریک کے درمیان پرانے زخم تازہ ہوگئے ہیں ،۔ اس طرح گزشتہ اپریل میں طے پائے مصالحتی معاہدہ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ محمود عباس کی زیر صدارت الفتح تحریک کی مرکزی کمیٹی نے یادگار تقریب، جو آج منعقد ہونے والی تھی ، منسوخ کردی ۔ اس سے قبل وزارت داخلہ غزہ سے ایک اعلامیہ وصول ہوا تھا کہ وہ(وزارت) سیکوریٹی کی ضمانت نہیں دے سکتی ۔ بتایاجاتا ہے کہ غزہ میں گزشتہ جمعہ کو الفتح کے کئی قائدین کے مکانات اور کاروں کے قریب متعدد دھماکے ہوئے تھے اور اس سبب فلسطینی گروپوں کے درمیان نیا مسلح تصادم شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے تھے ۔ الفتح عہدیداروں کا خیا ل ہے کہ حملوں کا مقصد ، یادگار تقریب کو سبو تاج کرنا تھا ۔ اس تقریب میں غزہ کے ہزاروں عوام کی شرکت متوقع تھی ۔ اس یادگار تقریب کی منسوخی سے2فلسطینی گروپوں کے درمیان مصالحت خطرہ میں پڑ گئی ہے ۔ الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن زکریا آغا نے گزشتہ اتوار کو شکایت کی کہ حماس نے وارننگ دی ہے کہ وہ اجتماع(تقریب) کے موقع پر سیکوریٹی کی ضمانت نہیں دے سکتی ۔ انہوں نے کا کہ اس وارننگ سے قومی مصالحتی کارروائی پر منفی اثر پڑے گا۔

Arafat 10th death anniversary ceremony suspended

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں