ایم آئی ایم اقلیتی فرقہ کے ذہنوں میں زہر بھر رہی ہے - اخبار سامنا کا اداریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-12

ایم آئی ایم اقلیتی فرقہ کے ذہنوں میں زہر بھر رہی ہے - اخبار سامنا کا اداریہ

ممبئی
پی ٹی آئی
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین پر ادھو ٹھاکرے کی تنقید کے بعد ان کی پارٹی شیو سینا نے آج حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے اس پر اقلیتی فرقوں کے ذہنوں میں زہر بھرنے کا الزام لگایا اور مہاراشٹرا حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شیو سینا نے اپنیت رجمان سامنا میں ایک اداریہ لکھتے ہوئے کہا کہ اویسی برادران( رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی) کو بنیاد پرستانہ نظریات پھیلانے کی عادت ہے ۔ ان دونوں نے ملک کے مسلمانوں کے ذہنوں میں زہربھر دیا ہے ۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں کامیابی کے بعد اب وہ مراٹھواڑہ علاقہ میں اپنے پر پھیلانا شرو ع کردئیے ہیں ۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے بارے میں جس نے مہاراشٹرا کے حالیہ اسمبلی میں دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا تھا کہ ان طاقتوں نے حالیہ اسمبلی چناؤ میں اپنا سر اٹھایا ہے جو ہندوؤں کے لئے خطرناک ہے ۔ سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر سشیل کمار شنڈے کی بیٹی پرنیتی کی جانب سے مجلس پر پابندی عائد کئے جانے کے مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے شیو سینا نے کہا کہ عوام کو آگے آنا چاہئے اور پرنیتی کی تائید کرنی چاہئے ۔
اداریے میں کہا گیا کہ پرنیتی شنڈے نے صرف ہندوستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ صرف شیو سینا ہی کل ہندمجلس اتحاد المسلمین کے انداز کارکدگی کے خلاف تھی اب کانگریس بھی اس کے خلاف بول رہی ہے جو قابل ستائش ہے ۔، اداریے میں کہا گیا کہ مجلس نے اسمبلی انتخابات میں دو نشستیں حاصل کی ہیں اور پوری ریاست کے چودہ حلقوں پر دوسرا یا تیسرا مقام حاصل کیا ہے اس سے اس کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ۔ فڈ نویس حکومت کو چاہئے کہ وہ پارٹی کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اداریے میں کہا گیا کہ پرنیتی شنڈے نے اپنے موقف کو واضح کیا ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔ شیو سینا ان کی بھرپور تائید کرے گی ۔ مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ حصہ لیتے ہوئے کئی علاقوں میں مسلمانوں کے قابل لحاظ ووٹ حاصل کئے اور دو نشستوں پر کامیابی درج کی ۔ اگرچہ مجلس کے24میں سے صرف دو امیدوار اورنگ آباد سے صحافی امتیاز جلیل اور ممبئی کے بائیکلہ سے وارث پٹھان نے کامیابی حاصل کی لیکن پارٹی نے کئی حلقوں میں دوسری جماعتوں کو ہلاکر رکھ دیا۔

Owaisi brothers have poisoned minds of Muslims: Shiv Sena in Saamna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں