پاکستانی عدالت کا ویڈیو رابطہ کے ذریعہ ممبئی حملوں کا مقدمہ چلانے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

پاکستانی عدالت کا ویڈیو رابطہ کے ذریعہ ممبئی حملوں کا مقدمہ چلانے سے انکار

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2008ممبئی حملوں کے کیس میں ملوث سات ملزمین کے خلاف ویڈیو رابطہ کے ذریعہ مقدمہ چلانے کی اپیل کو مسترد کردیا جن میں لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لقوی بھی شامل ہیں ۔ اور حکام سے کہا کہ وہ گواہوں اور دیگر کی سیکوریٹی کو یقینی بنائیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے اسلام آباد کے جج کوثر عباس زیدی نے استغاثہ کی اپیل کو مسترد کردیا جس میں یہ التجا کی گئی تھی کہ گواہوں کو سیکوریٹی کی بنیاد پر اپنے ریکارڈ شدہ بیانات داخل کرنے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے استغاثہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ مقدمہ کی سماعت اڈیالہ جیل واقع روالپنڈی میں جاری رکھی جائے اور گواہوں اور دیگر کیلئے سیکوریٹی یقینی بنائی جائے ۔ عدالتی ذرائع نے یہ بات ، پی ٹی آئی کو بتائی ۔قبل ازیں ان کے تبادلہ سے قبل حج عتیق الرحمن نے مقدمہ کو چند ماہ قبل اڈہالہ کی عدالت میں ناقص سیکوریٹی انتظامات کے تحت روک دیاتھا ۔استغاثہ کے وکیل نے التجا کی تھی کہ سیکوریٹی مسئلہ کی وجہ سے ہم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ مقدمہ ویڈیو رابطہ کے ذریعہ چلایاجائے جس سے گواہوں کی سیکوریٹی ہوسکے ۔ دفاعی وکلاء نے استغاثہ کی اپیل کے خلاف استدلال کیا تھا کہ یہ ایک حساس اورکیمرہ مقدمہ ہے ۔ اگر عدالتی کارروائی کی ویڈیو رابطہ کے ذریعہ مقدمہ کی اجازت دی جائے تو پھر کس طرح کئی لوگوں تک رسائی ہوگی اور کس طرح عینی شاہدین کے بیانات کو سی ڈی کی شکل میں عدالت بھروسہ کرے گی۔

Pakistan's court dismisses to hold Mumbai attacks trial by video-link

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں