کور کمانڈرس کانفرنس - پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

کور کمانڈرس کانفرنس - پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا عہد

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان میں اعلی فوج کمانڈرس نے ملک کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے کے ساتھ ہی انہیں دوبارہ متحد اور یکجا ہونے کا موقع نہ دینے کا عہدکیا ۔ جنرل ہیڈ کوارٹرس میں آج176واں کور کمانڈرس کانفرنس کا انعقادعمل میں آیاجس کی صدارت فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کی۔ اجلاس کے بعد فوج سے جاری ایک بیان میں وضاحت کی گئی کہ شرکاء نے دہشت گردوں کے صفایا تک کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ ملک کے کسی بھی خطہ میں یا کسی بھی علاقہ میں انہیں دوبارہ متحد اور مجتمع ہونے کا موقع ہرگز نہیں دیاجائے گا ۔ کانفرنس، درحقیقت ماہانہ اجالس سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، جس کے دوران ملک میں سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ فوج کو قبائلی علاقہ میں طالبان کے خلاف جاری کارروائیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے فوجی کارروائیوں اور ان میں اب تک کی کامیابیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے فوجی عہدیداروں کو یہ خصوصی ہدایت بھی دی کہ نقل مقامی کرنے والوں کے ساتھ ، علاقہ سے باہر ان کے قیام کے دوران ، تعاون میں کسی قسم کی لاپرواہی یا غفلت نہ ہونے پائے اور ان کی گھر واپسی کو یقینی بنانے کے تمام اقدامات کئے جائیں ۔ یہاں یہ یاد دہانی بیجانہ ہوگی کہ شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کارروائیوں کے نتیجہ میں دس لاکھ افراد عارضی طور پر نقل مقامی پرمجبور ہوئے ہیں۔ ضرب عضب کارروائیاں گزشتہ جون اور خیبر میں خیبر کا کارروائیاں اکتوبر میں شروع ہوئی تھیں ، جن کے نتیجہ میں1200عسکریت پسند اور100سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ۔

Corps Commanders vow terrorists will not be allowed to regroup

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں