نیشنل کانفرنس اور بی جے پی میں خفیہ ساز باز - پی ڈی پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

نیشنل کانفرنس اور بی جے پی میں خفیہ ساز باز - پی ڈی پی

سری نگر
پی ٹی آئی
سینئر پی ڈی پی قائد و رکن پارلیمنٹ طارق احمد قرا نے آج الزام عائد کیا کہ نیشنل کانفرنس دفعہ370کی برخواستگی کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ خفیہ معاملت کرچکی ہے تاکہ وہ ریاست میں اقتدار میں ساجھے داری کرسکے۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی بیروا میں جلسوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ اقتدار کے بھوکے نیشنل کانفرنس قائدین ریاست میں تشکیل حکومت کے لئے بی جے پی کو نہ صرف تائید کی پیشکش کرچکے ہیں بلکہ وہ دفعہ 370کی برخواستگی کے لئے بھگوا جماعت کی مدد کرنے کے لئے آمادگی ظاہر کرچکے ہیں ۔ طارق نے کہا کہ خفیہ معاملت کے تحت نیشنل کانفرنس چاہتی ہے کہ بی جے پی نیشنل کانفرنس کی تائید سے ریاست میں حکومت تشکیل دے اور چیف منسٹر عمر عبداللہ کی باز آبادکاری مرکزی کابینہ میں کردی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس غداری کی تاریخ رکھتی ہے اور اس نے اقتدار کے لئے ہمیشہ ریاست کے سیاسی و معاشی مفادات پر سمجھوتہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نیشنل کانفرنس کی پچھلی حکومتیں برقی اور پانی جیسے بیش قیمت وسائل پر اپنی بقا کے لئے سمجھوتے کرچکی ہیں اور نیشنل کانفرنس اب جموں و کشمیر کے خصوصی موقف پر آر ایس ایس کے ساتھ سودے بازی کررہی ہے ۔ طارق نے مزید کہا کہ ریاست میں آج برقی کا شدید بحران ہے اور اس کے لئے نیشنل کانفرنسکی تعیش پسندی ذمہ دارہے جس نے ہمیشہ سیاسی اقتدار کے لئے ریاست کے مفادات کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے یاددہانی کرائی کی نیشنل کانفرنس نے کس طرح ریاست کے برقی پراجکٹس مرکز کے حوالے کردئیے ۔

PDP accuses BJP, NC of forging secret alliance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں