پی ٹی آئی
سابق وزیر ریلوے ایل این مشرا کے قتل کیس میں دہلی کی ایک عدالت امکان ہے کہ کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ مشرا کا قتل بہار میں ایک تقریب میں تقریباً چالیس سال قبل ہوا تھا ۔ ضلع جج ونود گوئل نے 12ستمبر کو فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور 10نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی ۔ قطعی مباحث ستمبر2012ء میں شروع ہوئے تھے۔2جنوری1975ء کو سمستی پور ریلوے اسٹیشن میں منعقدہ ایک تقریب میں مشرا نے شرکت کی تھی جہاں بم دھماکہ ہوا تھا ۔ بم دھماکہ میں زخمی ہونے کے بعد دوسرے دن مشرا نے دم توڑ دیا تھا ۔200زائد گواہوں بشمول161استغاثہ گواہوں اور وکیل صفائی کے چالیس گواہوں پر جرح کی گئی تھی ۔ ایدوکیٹ رنجن دویدی کو جو اس وقت چوبیس برس کے تھے آنند مارگ گروپ کے دیگر چار افراد کے ساتھ ملزم قرار دیاگیا تھا ۔ جن میں ایک کی موت واقع ہوچکی ہے ،۔ دیویدی کے علاوہ کیس کے دیگر تین ملزمین میں سنتوش آنند اودھوت ، سدیو آنند اودھوت اور گوپال جی شامل ہیں ۔ ملزمین نے کیس کی سماعت کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع بھی کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے17اگست2012ء کو ان کی یہ درخواست خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کی سماعت محض اس بنیاد پر برخواست نہیں ہوسکتی کہ 37سال گزر جانے کے باوجود کیس ختم نہیں ہوا ہے۔ پٹنہ کی سی بی آئی عدالت میں چارج شیٹ یکم نومبر1977ء کو داخل ہوئی تھی ۔ اس وقت کے اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس1979ء میں دہلی منتقل ہوا تھا۔
1975 LN Mishra murder case: Judgement in former railway minister LN Mishra murder case likely today
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں