صرف مسلمان ہی جموں و کشمیر کا چیف منسٹر بن سکتا ہے - پی ڈی پی رہنما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

صرف مسلمان ہی جموں و کشمیر کا چیف منسٹر بن سکتا ہے - پی ڈی پی رہنما

سری نگر
پی ٹی آئی
پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک رکن اسمبلی پیر زادہ منصور نے یہ کہتے ہوئے ایک تنازعہ چھیڑ دیا کہ صرف ایک مسلمان ہی جموں و کشمیر کا چیف منسٹر بن سکتا ہے ۔ خود ان کی پارٹی نے ان کے اس نقطہ نظر سے بعجلت لا تعلقی کا اظہار کیاہے۔ جموں و کشمیر میں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں، ضلع اننتناگ میں کل ایک ورکرس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منصور نے کہا تھا کہ بعض ایسی جماعتیں ہیں جو فرقہ پرست عناصر کے ساتھ اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہیں اور یہاں ہندو چیف منسٹر کو مسلط کرنا چاہتی ہیں لیکن مجھے یہ وضاحت کرنے دیجئے کہ جموں و کشمیر ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے اور جس پر حکومت صرف ایک مسلم چیف منسٹر ہی کرسکتا ہے ۔‘‘ منصور نے بتایا کہ ہندو چیف منسٹر مقرر کرنا ، مسئلہ کشمیر کے سیاسی تصفیہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا ۔ کشمیر ایک حساس مقام ہے اور تصادم کا منطقہ ہے اس لئے اگر کوئی ہندو چیف منسٹر مقرر کیاجاتا ہے تو سیاسی تناظر پر اس کا اثر پڑے گا ۔ اور دیگر مسائل جنم لیں گے۔ تاہم پی دی پی نے کہا ہے کہ منصور کا بیان ان کے شخصی خیالات ہیں، اس مسئلہ پر بی جے پی اور کانگریس کے مسلسل موقف کا جواب بھی ہے ۔ پارٹی چیف( محبوبہ مفتی) کے ترجمان نعیم اختر نے بتایا کہ پی ڈی پی اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ مذہب، چیف منسٹر کے انتخاب کا کوئی فیصلہ کن عنصر ہے ۔ وہ تو میرٹ اور امیدوار کی مقبولیت ہے جو اس تعلق سے فیصلہ کرتی ہے ۔

Only a Muslim can be Jammu and Kashmir CM: PDP leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں