وزیر اعظم نہ بننے کا کوئی پچھتاوا نہیں - اڈوانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

وزیر اعظم نہ بننے کا کوئی پچھتاوا نہیں - اڈوانی

پٹنہ
پی ٹی آئی
سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی نے آج کہا کہ انہیں وزیر اعظم نہ بننے کے لئے کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ انہیں تمام پارٹیوں سے جو عزت ملی ہے وہ ان کے لئے اس سے زیادہ اور زبردست ہے ۔ پارلیمنٹ میں اور تمام سیاسی پارٹیوں سے مجھے جو عزت ملے ہے وہ حد سے زیادہ ہے۔ مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ عزت زبردست ہے ۔ یہ وزیر اعظم بننے سے بھی زیادہ ہے ۔ اڈوانی نے نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔87سالہ سینئر لیڈر مشاہر طبقہ کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے سابق آئی پی ایس آفیسر جے کے سنہا کی جانب سے چلائے جانے والے ایک رہائشی اسکول کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں جو بہار میں درج فہرست ذاتوں میں انتہائی پسماندہ ہے۔ اڈوانی جون2013تک وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے لئے دوڑ میں شامل تھے ۔ جب اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندرمودی نے گوامیں منعقدہ بی جے پی کی قومی عاملہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے امید وار کے طور پر ان کا تقرر کیا تھا ۔ نریندرمودی حکومت کے مظاہرہ کے تعلق سے پوچھنے پر سابق نائب وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ اس حکومت نے اقتدار پر صرف مختصر وقت گزارا ہے اور اس کی تنقیح کرنا منصفانہ نہیں ہوگا لیکن کہا کہ وہ اچھا مظاہرہ کررہی ہے اور تا حال اس کے کام کے تعلق سے کوئی اعتراضات نہیں ہیں ۔ نریندر مودی حکومت جو کچھ کررہی ہے وہ اچھا ہے اور تا حال اس کی جانب سے کوئی قابل اعتراض کام نہیں کیا گیا ہے ۔ اس کی تنقیح مزید کچھ وقت گزرنے کے بعد کی جائے گی لیکن اشارے اچھے ہیں ۔
بی جے پی کے سرپرست نے جو اٹل بہاری واجپائی اور مرلی منوہر جوشی کے ساتھ مارگ درشک منڈل( رہنما گروپ) کا حصہ ہیں ، یہ بات کہی ۔ کانگریس اور مرکز اور ریاستوں میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومتوں پر اس کی تنقید کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یہ ایک پارٹی تھی( کانگریس) جس نے اس سال منعقدہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں زعفرانی پارٹی کی زبردست کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے راہ ہموار کی ۔ جس انداز میں کانگریس نے ملک میں یکے بعد دیگرے اسکامس کا ارتکاب کیا وہ اس سال منعقدہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کو یقینی بنانے میں مدد کی ۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی ہماری بہتری کے لئے کام کرتا ہے تو وہ صرف کانگریس تھی۔ اڈوانی نے مسکراہٹ کے ساتھ یہ بات کہی ، اور تقریب میں شرکت کے لئے چلے گئے ۔

No regret over not becoming Prime Minister: Advani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں