نہرو کے یوم پیدائش کو بڑے پیمانہ پر منانے مودی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

نہرو کے یوم پیدائش کو بڑے پیمانہ پر منانے مودی کا اعلان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس بات کی نشاندہی کی کہ اس سال جواہر لال نہرو کی125ویں یوم پیدائش کو ایک بڑے پیمانے پر منایاجائے گا تاکہ’’سال برائے بال سوچھتا مشن‘‘ جیسے تقاریب کے انعقاد کے ذریعہ مختلف اقدامات کرتے ہوئے چاچا نہرو کے تئیں شعور بیداری میں اضافہ کیاجائے ۔ نہرو پر یادگاری سکوں کی اجرائی اور ملک بھر کے اسکولوں میں14نومبر تا19نومبر کو منظم کرتے ہوئے ’’بال سوچھتا مشن‘‘ کے ذریعہ آنجہانی کانگریسی قائد اور ملک کے سب سے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کو یادگار بنایاجائے گا۔ نہرو کی125ویں یوم پیدائش کی یادگاری تقریب کے لئے نو تشکیل کردہ نیشنل کمیٹی کے ایک حالیہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم نے کی ۔ اس کمیٹی کو ابتدائی طور پر وزیر اعظم منموہن سنگھ حکومت میں قائم کیا گیا تھا جسے مودی حکومت نے از سر نو تشکیل دی جس میں گاندھی خاندان کو کوئی بھی فرد نہیں ہے جس کی بناء پر کافی تنازعہ بھی رہا۔ تاہم وزیر اعظم دفتر کا اس سلسلہ میں یہ کہنا تھا کہ خود سونیا گاندھی نے مئی کے مہینہ میں کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ۔ وزیر اعظم دفتر سے یہ بات بھی جاری کی گئی کہ کمیٹی ارکان کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اس موقع پر منعقد کی جانے والی تقاریب کے لئے واضح موقف قائم کرتے ہوئے کام کریں ۔

Nehru's birth anniversary to be celebrated by Narendra Modi-led NDA govt in big way

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں