پروگرام ستیو میو جئتے میں ہم جنسی کی تشہیر کا الزام - عامر خان کو عدالت سے نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

پروگرام ستیو میو جئتے میں ہم جنسی کی تشہیر کا الزام - عامر خان کو عدالت سے نوٹس

چنڈی گڑھ
پی ٹی آئی
چنڈی گڑھ کی ایک سیول عدالت نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے نام نوٹس جاری کردی ہے ۔ مندیپ کور نامی ایک ایڈوکیٹ کی درخواست پر یہ نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ اس درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ عامر خان نے اپنے مشہور ٹی وی شو ’’ستیہ میوجئیتے‘‘ میں ہم جنسی کی تشہیر کی ہے ۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ مدعی علیہ(عامر خان) 19دسمبر تک مذکورہ نوٹس کا جواب دے۔ فاضل جج جسویندر سنگھ نے کل درخواست سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے نوٹس جاری کی ۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ پروگرام ستیہ میو جیتے میں عامر خان کا طرز عمل، ہم جنسی کے تعلق سے سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکم کے مغائر ہے ۔ مندیپ کور نے عامر خان کے طرز عمل کو تحقیر عدالت قراردیتے ہوئے عدالت سے مداخلت کی بھی التجا کی ہے ۔ مذکورہ شو ایک خانگی چیانل پر گزشتہ19اکتوبر کو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا ۔ اس شو میں زنخوں کے طرز زندگی اور حقوق پر بحث کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ عامر خان نے اپنے شو میں عوام سے خواہش کی تھی کہ وہ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ377میں ترمیم کے لئے ووٹ دیں ۔(مذکورہ دفعہ کے تحت ہم جنسی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ۔)

Court files notice to Aamir Khan for ‘promoting’ homosexuality

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں