پاکستان میں 6 لاکھ سے زائد نیم حکیم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

پاکستان میں 6 لاکھ سے زائد نیم حکیم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں

کراچی
یو این آئی
پاکستان میں6لاکھ سے زائد نیم حکیم نقلی ڈاکٹرس انسانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جن کے منجملہ40ہزار لاہور میں ہیں جو کہ ملک کا ثقافتی دارالحکومت ہے ۔ پاکستان میڈیکل اسوسی ایشن (پی ایم اے) نے یہ بات بتائی ۔ نقلی ڈاکٹرس زیادہ لاہور کے علاقوں جیسے شاہدرہ ، شاد باغ ، شمالی لاہور ، شیخو پورہ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ نقلی ڈاکٹرس کو برخاست کرنے اجتماعی کوشش پر زور دیتے ہوئے پی ایم اے لیڈر ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں نقلی ڈاکٹروں کی تعداد مستند ڈاکٹروں سے زیادہ ہے اور عزم ظاہر کیا کہ وہ نقلی ڈاکٹروں کے انسدادی مہم میں حکومت کی مدد کی جائے گی ۔ صوبہ میں تقریباً53,000مستند ڈاکٹرس پریکٹس کررہے ہیں جب کہ نقلی ڈاکٹروں کی تعداد 2لاکھ سے بھی زیادہ ہے ۔ پنجاب میں65,000کلینکس ہیں لیکن ان میں اکثریت غیر رجسٹرڈ شدہ کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ نقلی ڈاکٹروں کا صفایا کرنے اجتماعی کوشش کی جانی چاہئے ۔ پاکستان آبزرور کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹر کاظمی نے یہ بات بتائی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں