سعودی عرب کا تیل کی آمدنی پر انحصار خطرناک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

سعودی عرب کا تیل کی آمدنی پر انحصار خطرناک

جدہ
اے ایف بی
سعودی عرب کے کھرب پتی پرنس الولید بن طلال نے خام تیل کی قیمت میں80ڈالر فی بیارل کی حد تک گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پٹرولیم آمدنی پر انحصار مملکت کے لئے خطرناک ہے ۔ پرنس الولید نے بحر احمر پر قائم شہر میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ فی بیارل قیمت80ڈالر سے بھی کم ہونے سے پتہ چلتا ہے کہ ہم نے حکومت سے دیگر آمدنی وسائل تلاش کرنے کی درخواست کر کے کوئی غلطی نہیں کی تھی۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے بھتیجے نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی آمدنی کا90فیصد انحصار پٹرول پر ہی ہے جو سراسر غلط ہے اور انتہائی خطرناک ہے ۔ پرنس الولید بن طلال نے مختلف النوع کے شعبوں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے جن میں عالمی میڈیا اور ہوٹل برانڈس بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایسے حالات میں کیا کہ امریکی خام تیل کی قیمت آج فی بیرل75,84ڈالر رہی جو گزشتہ3برسوں کے دوران اقل ترین قیمت ہے ۔ برنیٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت ایک مرحلہ میں82.02ڈالر فی بیارل ہوگیا جو4سال کے دوران سب سے کم ہے۔ سعودی عرب ، تیل برآمد کرنے والے ممالک کی انجمن میں تیل کی پیداوار کے حوالہ سے اول مقام پر ہے اور وائنا میں27نومبر کو اوپیک کا ایک اجلاس مقرر ہے، جس میں پروڈکشن(پیداوار) پر خصوصی تبادلہ خیال ہوگا۔
دریں اثناء آئی ایم ایف( بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) سربراہ کرسٹین لگاردے نے یہ انتبادہ دیا کہ اگر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ بدستور برقرار رہی تو تیل پر انحصار کرنیو الی خلیجی معیشتیں بجٹ میں خسارہ سے دوچار ہوں گی ۔ الولید بن طلال نے کہا کہ تیل کی قیمت میں گراوٹ یہ واضح اشارہ ہے کہ سعودی عرب سرگرم مالیہ فنڈ کا قیام عمل میں لانے پر زور دے اور اپنے زر مبادلہ ذخائر کو اس فنڈ میں سرمایہ کاری کے لئے مشغول کرے جس سے5تا10فیصد منافع( آمدنی) ہو۔ یہ فنڈ ابو ظہبی کویت اور ناروے کے مماثل ہوگا ۔ انہوں نے یہ تجویز کنگ ڈم ٹاور کے مقام کے دورہ کے دوران پیش کی ۔ کنگ ڈم ٹاور ، ایک کلو میٹر اور دنیا کا بلند ترین ٹاور ہوگا ۔ الولید کی کنگ ڈم ہولڈنگ کمپنی اس پراجکٹ کو ڈیولپ کررہی ہے ۔ سعودی عرب نے گزشتہ جون میں طلائی دولت پر مبنی فنڈ قائم کرنے کی تیاریوں کا اعلان کیا تھا۔

Al-Waleed Bin Talal: Saudi dependence on oil is dangerous

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں