مودی حکومت ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتی - ملائم سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-12

مودی حکومت ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتی - ملائم سنگھ

لکھنو
آئی اے این ایس
سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت، چین کے حملہ کی صورت میں ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے یہاں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کی میعاد کے دوران انہوں نے ہند۔ چین سرحدپر کئی سڑکوں کی تعمیر کا حکم دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت ،چینی حملوں کامقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک ہندوستان اپنی سرحدوں کے اندر سڑکیں تعمیر کررہا ہے اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہئے کہ چین کیا کہہ رہا ہے ۔یادو نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے حکومت کو آہنی عزائم کا حامل ہونا چاہئے ۔ افسوسناک طور پر موجودہ حکومت ایسی نہیں ہے ۔ یہ ایک ڈرپوک حکومت ہے جو ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتی ۔، انہوں نے انتباہ دیا کہ پڑوسی کی حیثیت سے چین پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے ۔ سابق چیف منسٹر اتر پردیش نے مودی کے بہتر حکمرانی کے دعوؤں کا بھی مضحکہ اڑایا اور کہا کہ ان کے سابق انتخابی وعدے ناکام ثابت ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہنوز برقرار ہے اور ملک میں کوئی اور بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

Modi government can't safeguard nation's interest: Mulayam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں