علی گڑھ مسلم یونیورسٹی لائبریری میں طالبات کے داخلہ پر امتناع کا تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-12

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی لائبریری میں طالبات کے داخلہ پر امتناع کا تنازعہ

علی گڑھ
پی ٹی آئی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کے کیمپس میں قائم مین لائبریری میں انڈر گریجویٹ طالبات کو رسائی کی اجازت نہ دینے پر ایک تنازعہ میں گھر گئی ہے ، تاہم اے ایم یو نے کہا ہے کہ رسائی کی عدم اجازت ، جگہ کی قلت کے سبب ہے ، کوئی جنسی جانبداری نہیں برتی گئی ۔ وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے بتایا کہ یونیورسٹی سے دور واقع ویمنس کالج میں زیر تعلیم انڈر گریجویٹ طالبات کو مولانا آزاد لائبریری میں ر سائی کی سہولت1960سے نہیں ہے ، جب یہ لائبریری قائم کی گئی تھی ۔’‘’ یہ کوئی نیا امتناع نہیں ہے ۔‘‘ تاہم تمام پی جی طالبات اور خاتون ریسرچ اسکالر س، مولانا آزاد لائبریری کے آغاز ہی سے اس لائبریری میں24گھنٹے رسائی اور اسٹڈی کی سہولت سے استفادہ کرتی آرہی ہیں ۔ شاہ نے جنسی جانبداری کے الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ یہ الزامات ’’ نہ صرف غلط بلکہ شرپسندانہ اور اہانت آمیز ہیں ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ویمنس کالج ، مین کیمپس سے زائد از2کلو میٹر دور ہے اور تمام انڈر گریجویٹ طلباء کو ’’ان کی اپنی ایک اعلیٰ علیحدہ لائبریری تک رسائی حاصل ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کل یہ مطالبہ اٹھایا گیا کہ انڈر گریجویٹ طالبات کو مولانا آزاد لائبریری تک رسائی کی اجازت دی جائے لیکن پہلے ہی وہاں جگہ کی قلت ہے ۔’’انفراسٹر کچر مسائل کے حل اور طالبات کے لئے محفوظ ٹرانسپورٹ کے انتظامات کئے ج انے کے بعد ہی مطالبہ کی تکمیل کی جاسکتی ہے۔’’میں نے یہ تیقن دیا کہ بحالت موجودہ ہم لڑکوں اور گریجویٹ لڑکیوں کے بڑھتے ہوئے مطالبات کی تکمیل کے موقف میں نہیں ہیں ۔ اس لئے ضروری اور زیادہ جگہ کی فراہمی تک انڈر گریجویٹ طالبات کو اجازت کے مسئلہ پر جواب کا انتظا رکرنا ہوگا ۔ ایک بار انفراسٹرکچر کا مسئلہ حل ہوجائے اور لڑکیوں کے لئے محفوظ ٹرانسپورٹ کے انتظامات کرلئے جائیں تو ہمیں ان لڑکیوں کو لائبریری تک رسائی کی اجازت دینے میں یقیناًکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ انہیں اس بات پر ’’دکھ ‘‘پہنچا۔ کہ یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جیسا کہ اے ایم یو خواتین کو مساویانہ حقوق دینے کے خلاف ہے یا میں جنسی جانبداری برت رہا ہوں،۔ میں پھر ایک بار کہنا چاہتا ہوں کہ خواتین کو با اختیار بنانا آج اے ایم یو کی اولین ترجیح ہے اور ملک میں اے ایم یو کی طالبات کو مسابقت کے لئے اور بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے یقینی طور پرتیار کرنا، میرے عقیدہ کا معاملہ ہے ۔
نئی دہلی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری میں طالبات کے داخلہ پر مبینہ امتناع پرایک رپورٹ طلب کی ہے ۔ دوسری جانب یونیورسٹی کے عہدیداروں نے اس تنازعہ کی اہمیت کو گھٹا کر پیش کی ہے ۔ یہاں ایک تقریب سے وقت فارغ کر تے ہوئے وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو ایک مکتوب روانہ کردیا گیا ہے اور لائبریری میں خاتون اسکالرس کے داخلہ پر مبینہ امتناع پر تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ انہوں نے لائبریری سہولتوں تک طالبات کو رسائی دینے سے انکار کی کسی بھی کوشش کو لائق مذمت قرار دیا۔

Library Access Denied To College Girls In AMU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں