فلسطینی مظاہرین کے ساتھ اسرائیلی سپاہیوں کا تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

فلسطینی مظاہرین کے ساتھ اسرائیلی سپاہیوں کا تصادم

رملہ
آئی اے این ایس
اسرائیلی سپاہی آج ان زائد از100فلسطینی مظاہرین سے متصادم ہوگئے جو یروشلم کے شمال میں واقع قلندریہ طیران گاہ کی دیوار پھلانگ کر طیران گاہ کے احاطے میں داخل ہوگئے تھے۔ عہدیداروں اور عینی شاہدین نے یہ بات بتائی ۔ مغربی کنارہ کی عوامی مزاحمتی کمیٹی کے افسر رابطہ عبداللہ ابورحمہ نے ژنہوا کو بتایا کہ ان کی کمیٹی نے ایک مارچ بنام’’ ہم یروشلم جارہے ہیں‘‘ منظم کیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مغربی کنارہ کے علاقہ رملہ میں لگ بھگ100فلسطینی مظاہرین جمع ہوگئے اور اس باڑھ کی جانب مارچ کرنے لگے جو مغربی کنارہ کو یروشلم سے علیحدہ کرتی ہے ۔ ابو رحمہ نے بتایا کہ’’مظاہرین دیوار پھلانگ کر قلندیہ ایر پورٹ کے علاقہ میں داخل ہوگئے اور اس باڑھ کومنقطع کردی اجو ایر پورٹ علاقہ کے اطراف لگائی گئی تھی اور مظاہرین نے وہاں فلسطینی پرچم لہرائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے یروشلم کے مضافاتی علاقہ میں موضع حزما کی جانب مارچ کیا اور اسرائیلی سپاہیوں سے ان کا تصادم ہوگیا ۔ اسرائیلی سپاہیوں نے آنسو گیس کے شل برسائے اور ربر کی گولیاں فائر کیں ۔ میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ کئی فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ ابورحمہ نے بتایا کہ اس احتجاج کا مقصد یروشلم کو پار کرنا اور اس مقدس شہر کے مشرقی حصہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یگانگت کرنا تھا ۔ اسی دوران اسرائیلی ریڈیو نے خبر دی ہے کہ لگ بھگ100فلسطینیوں نے موضع حزما میں مظاہرہ کیا اور انا ٹوٹ بستی کی طرف جانے والی سڑک کو بند کردیا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان گزشتہ ہفتوں سے کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ۔

Israeli troops clash with Palestinian protesters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں