ڈاکٹر منموہن سنگھ جاپان کے اعلیٰ قومی ایوارڈ کے لئے نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

ڈاکٹر منموہن سنگھ جاپان کے اعلیٰ قومی ایوارڈ کے لئے نامزد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہنسنگھ کو ہند۔ جاپان تعلقات میں ان کے رول کے لئے جاپان نے اپنے اعلیٰ قومی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے۔ وہ پہلے ہندوستانی ہوں گے جنہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ سنگھ ایک عظیم شاہی’’آرڈر آف پاولونیا‘ایوارڈ حاصل کریں گے ۔ منموہن سنگھ کو 35سالوں کے دوران جاپان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے اور دوستی کو بڑھانے میں اہم رول ادا کرنے پر یہ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ جاپانی سفارت خانہ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اعلیٰ سطحی قومی اعزاز ہے اور بہت کم ہی کسی کو اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے ۔ یہ ان ہی ہستیوں کو دیاجاتا ہے جو غیر معمولی کردار نبھاتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ منموہن سنگھ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے اولین ہندوستان ہیں ۔ اس اعزاز کے اعلان پر منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ اسے حقیقی عزت افزائی سمجھتے ہیں اور اسے جاپان کے عوام اور حکومت کی محبت و الفت کی جو انہوں نے مجھ پر نچھاور کی ہے اس پر وہ نیاز مندی محسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خواب تھا کہ ہند۔ جاپان تعلقات کو فروغ پاتا ہوا اور بلندیوں پر دیکھیں اور یہی وہ چیز تھی جس پر میں نے کام کیا ہے ۔ یہ صرف میرے بطور وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ میرے بطور عوامی خدمت گزاری کے طویل کیرئیر کے دوران میں نے یہ کام کیا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ جو2004سے10سال تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر دلی خوشی محسوس کرتے ہیں کہ آج ہندوستان اور جاپان ریرینہ دوست ہیں۔ منموہن سنگھ ان57بیرونی افراد میں شامل ہیں جو اس سال کے جاپان کے شاہی ایوارڈ پانے والے ہیں ۔

Manmohan Singh chosen for Japan national award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں