احاطہ عدالت میں اے ٹی ایم نوعیت کے ڈبے نصب کرنے حکومت کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

احاطہ عدالت میں اے ٹی ایم نوعیت کے ڈبے نصب کرنے حکومت کی تجویز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت فریقین مقدمہ کو عدالتی دستاویزات کے حصول میں طویل کارروائی سے بچانے اور ان دستاویزات کے حصول میں آسانی پیدا کرنے عدالتوں کے احاطوں میں اے ٹی ایم طرف کے’ٹچ اسکرین‘ ڈبے نصب کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ ان مراکز سے آنے والے دنوں میں مقدمات کے موقف اور روزانہ جاری ہونے والے احکامات سے متعلق دستاویزات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وزارت قانون کے تحت کار کرد محکمہ انصاف نے ملک کی تمام عدالتوں اور جیلوں میں ویڈیو کانفرنسنگ سہولت قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے ۔ زیر دریافت قیدیوں کے ریمانڈ اور شہادتی بیانات کی قلمبندی کے لئے جہاں ضروری ہو، ویڈیو کانفرنسنگ سہولت فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔ اس قدام سے زیر دریافت قیدیوں کو جیلوں سے عدالت لانے کے عمل میں کمی ہوگی اور مقدمات کی جلد یکسوئی میں مدد ملے گی ۔ (ملک میں عدالتوں کی تعداد تقریباً15ہزار ہے) مصارف فینانس کمیٹی میں اس شاندارای۔ کورٹس پراجکٹ مرحلہ ۔IIکی تجویز پیش کی جاچکی ہے ۔ محکمہ انصاف عدالتوں کے احاطوں میں اے ٹی ایم طرز کے ٹچ اسکرین انفارمیشن ڈبے اور پرنٹرس بھی نصب کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ مرکزی فائلنگ اور انفارمیشن مراکز قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔ یہ منصوبہ کیسوں کے ادخال اور کیسوں کے موقف کی دریافت و نیز احکامات کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایسے میں جب کہ کئی ریاستوں میں برقی کی سربراہی ، ایک مسئلہ ہے، حکومت عدالتی کامپلکسوں کی5فیصد تعداد میں پائلٹ بنیادوں پر شمسی توانائی متبادل سسٹم کی فراہمی کی تجویز بھی رکھتی ہے ۔ وزارت قانون نے ای ۔ کورٹس پراجکٹ کے مرحلہ۔IIکے لئے مصارف کا تخمینہ 2764.90کروڑ روپے کیا ہے۔ اس پراجکٹ کی میعاد3سال یا پھراس پراجکٹ کے تمام مشمولات کی تکمیل تک رکھی گئی ہے۔ ای ۔ کورٹس پراجکٹ کا مقصد ، مقررہ وقت پر شہریوں کو موثر خدمات کی فراہم ہے ۔ دستاویزات کی فراہمی کو خود کار طریقہ سے مربوط کرتے ہوئے فریقین مقدمہ تک اطلاعات کی شفافیت کے ساتھ رسائی کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ پراجکٹ ، عدالتی اصلاحات کا ایک حصہ بھی ہے۔ نطام دارسی کو شفاف اور اخراجات کے اعتبار سے قابل تحمل اور قابل رسائی بنانا بھی مقصود ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں