مہاراشٹرا میں دلتوں کے قتل کا معاملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

مہاراشٹرا میں دلتوں کے قتل کا معاملہ

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا کے دیہات جاوکھیڑ میں دلتوں کے تہرے قتل کو نفرت انگیز اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ بی جے پی کی نئی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ خود غرض سیاستدانوں اور نکسلائیٹ تشدد پھیلانے کے لئے صورتحال کا استحصال نہ کرپائیں۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار’سامنا‘ میں لکھے گئے ایک اداریہ میں کہا کہ ایک طرف جہاں تہرے قتل پر عوام میں غم و غصہ پھیلا ہوا ہے دوسری جانب نکسلائٹس نے دوبارہ دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں ۔ سابق وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے پہلے ہی نکسلائٹس کے تعلق کو ظاہر کیا ہے ،۔ نئی حکومت کو چاہئے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جاؤ کھیڑ قتل خود غرض سیاست دانوں اور نکسلائٹس کی جانب سے تشدد ھپیلانے کی وجہ نہ بن جائے ۔ سینا نے چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس سے کہا کہ وہ جاؤ کھیڑ میں ہوئے سفاکانہ اور غیر انسانی قتل کے مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائے۔ سینا نے کہا یہ صحیح ہے کہ فڈ نویس نے ابھی ابھی عنان حکومت سنبھالی تاہم اس قتل سے عوام کو جذباتی بنادیا ہے ، اس لئے یہ ضروری ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پرسخت قانونی اقدامات کرے ۔ اس جرم کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی انجام دی جائے ۔ اکتوبر21اور22کے درمیان ضلع احمد نگر کے جاؤ کھیڑ کے دیہاتیوں کو گاؤں کے ایک تعمیراتی مزور سنجے جادوھو، اس کی اہلیہ جیہ شری اور اس کے لڑکے سنیل کی نعشیں اس کی زمین میں واقع ایک خشک کنویں میں دستیاب ہوئی تھیں ۔
مہاراشٹرا کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر واین سی پی قائد اجیت پوار جاؤ کھیڑ کے دورہ کرنے کے بعدتمام پارٹیوں سے کہا کہ وہ متحدہ طور پر متاثرین کے لواحقین کی مدد کریں۔ گورنر ودیا ساگر راؤ نے حالیہ دنوں میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدر رام داس کی درخواست پر ریاست کے ڈائرکٹر جنرل پولیس سنجیو دیال کو ہدایت دی کہ اس کیس کی تحقیقات کے لئے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کے ذریعہ تحقیقات کروائے ۔ حکومت مہاراشٹرا 3دلتوں کے قتل کی تحقیقات کے لئے سرکردہ وکیل اجول نکم کی خدمات حاصل کررہی ہے ۔ یہ بات ریاستی مملکتی وزیر سماجی انصاف دلیپ کمبلے نے بتائی۔ ضلع احمد نگر کے دیہات جاؤ کھیڑ میں 21اکتوبر کو ایک دلت خاندان کے 3افراد ایک شخص اس کی اہلیہ اور اس کے19سالہ لڑکے کا قتل کردیا گیا تھا ۔ دلیپ کمبلے نے جو کل جاؤ کھیڑ دیہات کا دورہ کیا تھا، ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں نامور فوجداری وکیل اجول نکم کی بطور پبلک پراسیکیوٹر خدمات اسے استفادہ کرے گی ۔ اگر نکم دستیاب ہوتے ہیں تو ہم تحقیقات کے لئے اندرون چند دن اس کیس کو انہیں سپرد کردیں گے تاکہ مجرمین کو پکڑا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نکم دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو ہم فاسٹ ٹریک کورٹ میں کسی دوسرے سرکردہ وکیل کے ذریعہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔ پولیس کے ایسے 20عہدیدار جو تحقیقات کا بہتر ریکارڈ رکھتے ہیں۔ اس کیس کی تحقیق کررہے ہیں جو حتمی مرحلہ میں ہے ۔

Maha govt looking to engage Nikam for Dalit family murder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں