برسبین میں آئندہ ہفتہ جی 20 اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

برسبین میں آئندہ ہفتہ جی 20 اجلاس

سڈنی
پی ٹی آئی
آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ نے آج اس بات کا عہد کیا کہ جی20کا آئندہ چوٹی اجلاس صرف بات چیت تک ہی محدود کرنا ہوگا ۔ بات چیت کے دوران روزگار کے مواقع پید اکرنے ، ٹیکس چوروں کی شناخت کرنے اور عالمی معیشت میں دو فیصد فروغ کویقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی تاکہ عالمی عوام کی زندگی میں حقیقی فرق نمایاں ہوسکے ۔ برسبین میں15-16نومبر کو منعقد ہونے والےG-20اجلاس کو آسٹریلیا کی تاریخ میں انتہائی اہم اجلاس قرار دیتے ہوئے ایبوٹ نے کہا کہ اس سال کے صدر کی حیثیت سے آسٹریلیا نے تین خصوصی نکات پر مبنی ایک ایجنڈہ تیار کیا ہے ۔ اجلاس میں دنیا کی بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کے قائدین شریک ہوں گے جن میں امریکی صدر بارک اوباما اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوں گے ۔اجلاس کے نتیجہ میں معاشی نمو کو فروغ حاصل ہوگا اور خانگی شعبہ کو مستحکم بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ عالمی معیشت کو مستقبل میں کساد بازادی سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس ، عالمی اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے وقف ہوگا کیونکہ بعض حالات میں مضبوط ادارے ہی صورتحال میں تبدیلیاں پیدا کرنے کے اہل ہوتے ہیں ۔ یہ ایک معاشی چوٹی اجلاس ہے جو صرف بات چیت تک ہی محدود نہیں ہوگا ۔ ٹونی ایبوٹ نے یہ وضاحت بھی کی کہG-20میں شامل ارکان ممالک ہی عالمی معیشت کا5فیصد حصہ ہیں اور75فیصد عالمی تجارت پر ان کا کنٹرول ہے۔ ہمارا نصب العین عالمی معیشت میں دو فیصد فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔

2014 G-20 Brisbane summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں