سعودی عرب میں 181 ممالک کے 4 ہزار افراد مشرف بہ اسلام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

سعودی عرب میں 181 ممالک کے 4 ہزار افراد مشرف بہ اسلام

ریاض
عرب نیوز
الروضہ میں قائم دعوۃ سینٹر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہجری سال کے دوران4,219افراد مشرف بہ اسلام ہوئے ہیں جن میں181ممالک کے 2,401خواتین اور1,818مرد شامل ہیں ۔ نو مسلمین کی اس تعداد کا انکشاف صرف ایک ادارہ کے ریکارڈ سے سامنے آیا ہے ۔ الروضہ میں قائم کو آپریٹیو فار گائیڈینس اینڈ کمیونٹی انلائٹمنٹ (دعوۃ) نے بتایا کہ اس نے اپنے پروگراموں میں مملکت میں مقیم غیر مسلم برداریوں پر توجہ مرکوز کی اور ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر کے غیر مسلم براردیوں کی ان کی دعوت کے مخاطب ہیں ۔ اور ان پر ویب سائٹwww. islamreligion.comکے ذریعہ رسائی کی جاتی ہے ۔ ویب سائیٹ پر اسلام کے حقیی معنی اور پیغام سے روشناس کرایاجاتا ہے ۔ کوآپریٹیو آفس کے صدر شیخ توفیق الشرحال نے نشاندہی کی کہ مشرف بہ اسلام ہونے والوں کی بیشتر تعدا د نے اسلام کا مطالعہ کرنے کے بعد اسے قبول کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی خواہشات اور میلانات سے اس دین کو قریب تر پایا ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ اسلام قبول کرنے پر راضی ہوگئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دفتر کی جانب سے غیر مسلمین کو اسلام کی ضروری تعلیمات پر مشتمل کتابیں، ورقئیے اور ان کی اپنی مادری زبان میں ویڈیو ریکارڈنگس فراہم کئے جاتے ہیں۔ الشرحال نے مزید کہا کہ اب جب کہ ہم نئے ہجری سال کا آغاز کررہے ہیں، اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ گزشتہ سال میں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو کہاں تک نبھایا ہے ؟

Dawah office says over 4,000 embraced Islam last year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں