آئی ایس آئی ایس نے 800 عراقیوں کے سر قلم کر دئیے - عراقی حکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

آئی ایس آئی ایس نے 800 عراقیوں کے سر قلم کر دئیے - عراقی حکام

واشنگٹن
یو این آئی
عراقی حکام نے الزام لگایا ہے کہ اس ہفتہ اسلامی ریاست( آئی ایس) کے شدت پسندوں نے200سے زائد افراد کے سر قلم کردئیے ہیں، جن کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے ان کی طرف سے اپنے علاقہ پر قبضہ کئے جانے کی مخالفت کی تھی ، جب کہ امریکہ کے حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ صرف جون کے مہینہ میں انتہا پسندوں نے جیل میں بند600قیدیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ سیکوریٹی پر مامور عراقی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ بغداد کے مغرب میں آئی ایس کی پیش قدمی کی مزاحمت کرنے پر سنی البونمر قبیلہ کے150افراد کو گولیوں سے چھلنی کرنے کے بعد، رما دی شہر کے قریب ایک اجتماعی قبر میں ڈال دیا گیا تھا ۔ دیگر70 سے زائد افراد کو ہیت کے قصبہ کے قریب ہلاک کر کے پھینک دیا گیا ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ پھانسی دینے کا عمل آئی ایس کے عسکریت پسندوں کی مخالفت کی سزا ہے ۔ ایک اور اطلاع کے مطابق ، امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ آئی ایس نے10جون کو موصل کے شمالی عراقی شہر کے باہر، بدوش کے قید خانہ کے اندر تقریباً600قیدیوں کے سر قلم کردئیے تھے ۔ حقوق انسانی کے اس گروپ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے سنی اور شیعہ قیدیوں کو علیحدہ کھڑا کیا اور پھر ان شیعہ حضرات کو ایک گڑھے کے سامنے سر جھکا کر کھڑا ہونے کے لئے کہا گیا ، جس کے بعد ان پر رائفلوں اور نیم خود کار ہتھیاروں سے گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ روداد ان15قیدیوں نے بتائی ہے جو اس قتل عام میں زندہ بچ گئے تھے ۔ انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ مرچکے ہیں۔ چونکہ شدت پسندوں کے پاس گولیاں ختم ہوگئی تھیں وہ انہیں وہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں