دبئی - سشما سوراج کے ہاتھوں چوٹی کے ہندوستانی بزنس مین پر کتاب کی اجرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

دبئی - سشما سوراج کے ہاتھوں چوٹی کے ہندوستانی بزنس مین پر کتاب کی اجرائی

دبئی
پی ٹی آئی
مشرق وسطیٰ اور آفریقہ میں کامیابی حاصل کرنے والے چوٹی کے ہندوستانی بزنس مینوں اور کارپوریٹ سربراہوں کے بارے میں ایک کتابچہ کی رسم اجرائی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ سوراج نے اپنے حالیہ دورہ دبئی میں کتاب’انڈین سوپر100‘ کی اجرائی کے موقع پر100چوٹی کے این آر آئی بزنس مینوں اور دبئی پیشہ ور افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی صنعتکاروں اور تاجروں متاثر کن کامیابیوں کا تذکرہ ہے جو مشرق وسطی و آفریقہ میں سر گرم ہیں ۔ یہ بات نوٹ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والوں میں صرف دو خواتین ہیں۔ انہوں نے کتاب کے ایڈیٹر اور پبلشر بیجو نینن سے اپیل کی کہ وہ ایسی ایک اور کتاب تصنیف کریں جو کسی آمدنی کے بغیر یہ کام کررہے ہیں۔ ہندوستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات ٹی پی سیتا رامن اور قونصل جنرل انوراگ بھوشن نے یو اے ای میں ہندوستانی بزنس برادری اور پیشہ ور افراد کے اچھے کاموں کی ستائش کو سوراج یو اے ای میں10 تا12نومبر موجود تھیں جس کے دوران انہوں نے یو اے ای کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن النیہان سے بھی ملاقات کی ۔
سعودی عرب میں ہندوستانی بزنسمین فارما پلانٹ قائم کرے گا

دریں اثنا پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب متحدہ عرب امارات میں رہنیو الے مشہور ہندوستانی بزنسمین بی آرشیٹی266ملین امریکی ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے ذریعہ سعودی عرب میں فارما سیوٹیکل پلانٹ قائم کریں گے ۔ یہ پلانٹ کینسر اور ڈینگو امراض کے ادویات تیار کریے گا ۔ بی آر شیٹی مینجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او نیو فارما نے پرنس ترکی بن محمد بن ناصر انچارج جذان انڈسٹریل سٹی اور شیخ محمد رفیق چیر مین گمن گروپ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے۔ معاہدہ کے تحت شیٹی کی کمپنی جذان انڈسٹریل سٹی میں پلانٹ قائم کرے گی ۔ جسے گمن گروپ کی جانب سے فروغ دیاجارہا ہے ۔ توقع ہے کہ20بلین امریکی ڈالر سرماریہ کاری کو راغب کیاجائے گا۔ پرنس ترکی نے شیٹی اور شراکت دار کا خیر مقدم کیا جو سعودی ہیلت کیر مارکٹ میں قدم جمانا چاہتے ہیں۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہماری معیشت کو ترقی دینے میں ان کی تائید کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ سرکاری ملکیت کے سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ سرمایہ کاروں کو75فیصد ان کے پراجکٹ کی لاگت ادا کرے گا جس کے لئے شرح سود سے پاک20سالہ مدت تک قرض دیاجائے گا ۔ غیر مقیم ہندوستانیوں کے پر خلوص کاموں ، دیانتداری کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کے ساتھ سعودی عرب کے مزید بہتر عمدہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ۔اس موقع پر شیٹی نے کہا کہ میں اس مقدس سرزمین پر خدا کی مہربانی سے سرمایہ کاری کررہا ہوں اور میرے خیال میں اس ملک میں سرمایہ کاری میں داخلہ کا یہ مناسب وقت ہے جہاں سرمایہ کاری کے لئے ماحول مثالی ہے ۔

The Indian Super100 Middle East & Africa book release

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں