صحافی کے ساتھ رویہ نامناسب رابرٹ وڈرا پر بی جے پی کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

صحافی کے ساتھ رویہ نامناسب رابرٹ وڈرا پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے رابرٹ وڈرا پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ ایک صحافی کے ساتھ نامناسب رویہ سے ان کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے اور انہیں یہ محسوس کرلینا چاہئے کہ ملک میں گاندھی فیمیلی کی حکومت نہیں رہی ، دوسری جانب کانگریس نے بھی اس واقعہ کو اہمیت نہیں دی ۔ سونیاگاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا، کل ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے جیم میں ایک صحافی کو اس وقت دھکیل دیا تھا ، جب اس صحافی نے ہریانہ میں متنازعہ اراضی ڈیل کے تعلق سے سوالات کیے تھے ۔ ٹی وی چینل پر پیش کئے گئے ویڈیو فوٹیج پر رابرٹ وڈرا صحافی سے یہ پوچھے تھے کہ آیا وہ اراضی ڈیل کے سوالات کے تعلق سے سنجیدہ ہے؟ بی جے پی کے ترجمان سبمیت پترا نے کہا کہ رابرٹ وڈرا کے صحافی کے ساتھ نامناسب رویہ سے ان کی مایوسی جھلکتی ہے ۔ رابرٹ وڈرا نے ہندوستان کو ایک بناناری پبلک اور عوام کو آم کہا کرتے تھے لیکن اب انہیں محسوس کرلینا چاہئے کہ ہندوستان اب بنانا ری پبلک نہیں رہا ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے وڈرا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے سے رویہ پر میڈیا کی دلچسپی سے انہیں حیرت ہوئی ہے ۔ رابرٹ وڈرا نے اگر کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے ، لیکن میڈیا کی غیر ضروری دلچسپی اس کا جواز نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے رابرٹ وڈرا کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں