ہندوستان کے زرعی شعبہ میں باصلاحیت افراد کا فقدان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

ہندوستان کے زرعی شعبہ میں باصلاحیت افراد کا فقدان

نئی دہلی
یو این آئی
اگریکلچر سائنٹسٹ رکروٹمنٹ بورڈ کو اس وقت شدید ناکامی کا سامنا پڑا جب انہیں شعبہ زراعت کے تحقیقی کاموں کے لئے با صلاحیت سائنسدانوں کی تلاش کرنا شروع کیا۔ اب بورڈ ہندوستان کے باہر اپنے مطلوبہ افراد تلاش کرے گا۔ جس کے بعد شعبہ زراعت کی تحقیق کے لئے عہدے کی تقرری عمل میں آئے گی۔ اے ایس آر بی کے چیرمین گریجن سنگھ نے کہا کہ بورڈ ہندوستان کے باہر اپنے مطلوبہ وبا صلاحیت افراد تلاش کرے گا۔ اے ایس آر بی کا محکمہ انڈین کونسل فارریسرچ اینڈ ایگری کلچر کے تحت کام کرتا ہے جس کا قیام یکم نومبر1973میں عمل میں آیا۔ گجندرا کمیٹی نے اس کے قیام کی سفارش بھی کی تھی۔ اے ایس آر بی کا محکمہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ اگری کلچر سائنٹسٹ کے پوسٹ پر کسی مناسب و باصلاحیت شخص کا تقرر کرے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں