یو این آئی
اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں ، اسرائیلیوں کے ایک بس میں سفر پر پابندی کی تجویز پیش کی ہے ۔ حقوق انسانی سے متعلق گروپ نے اسرائیل کی اس تجویز کی مذمت کی ہے جس کے تحت مغربی کنارہ میں فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بس پر سفر نہیں کرسکتے جس میں اسرائیلی آباد کار سوار ہوں ۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ تجویز اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یعلون نے پیش کی ہے جس میں وہ فلسطینی جو اسرائیل میں کام کرتے ہیں وہ اسی چوکی سے واپس ہوں گے جہاں سے وہ داخل ہوئے تھے ۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ فلسطینی کارکن وہ بسیں استعمال نہیں کر پائیں گے جن میں اسرائیلی آبادکار سوار ہوں ۔ حقوق انسانی کے کارکنوں نے کہا ہے کہ نسل کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان اس طرح کی تفریق، نسلی امتیازکے زمرے میں آتی ہے اور فلسطینیوں کے نقل و حمل پر پہلے ہی سے کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں جن کے بدترنتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ تاہم اسرائیلی دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ مجوزہ ضابطہ کا مقصد صرف یہ ہے کہ فلسطینیوں کے بارے میں نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔
In Israel, Palestinian Bus Ban Slammed as Racist
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں