مرکز برائے علوم حیوانات قائم کیا جائے گا - مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-04

مرکز برائے علوم حیوانات قائم کیا جائے گا - مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر

نئی دہلی
پی آئی بی
مرکزی وزیر برائے ماحولیات جنگلات و تبدیلی ماحولیات پر کاش جاؤڈیکر نے کہا ہے کہ حکومت دارالحکومت نئی دہلی میں مرکز برائے علوم حیوانات قائم کرے گی ۔ اس کے لئے ضروری کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ جاؤڈیکر ورلڈ ایسوسی ایشن آف زو اینڈ ایکوریمس (وازا) کی69ویں سالانہ کانفرنس میں اپنی افتتاحی تقریر کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے قیام کا مقصد ملک میں چڑیا گھروں کے کام کاج کی مجموعی دیکھ بھال ، اس کے موجودہ نظام میں سائنسی اور تکنیکی طریقوں کو شامل کرنا اور چڑیا گھروں کو مزید شائق دوست بنانا ہے ۔ یہ مجوزہ ادارہ سینٹرل زو اتھاریٹی کے تکنیکی مشیر کی حیثیت سے کام کرے گا اور حیوانات کی تیزی سے ختم ہوتی نسلوں کے تحفظ کے کام میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے چڑیا گھروں کے عملے اور دعوے داروں کی مدد کرے گا ۔ اس سلسلے میں اپنے نظریہ کی مزید وضاحت کرتے ہوئے جاؤڈیکر نے کہا کہ اس کانفرنس کا مرکزی موضوع’’حیاتیاتی تنوع‘‘ ہمہ جہت ماحولیاتی نظام، ثقافت ، مذہب، روایات لسانیات اور کھانے پینے کی مختلف النوع اقسام کی سر زمین ہندوستان سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ’’گو کہ ہندوستان کا زمینی رقبہ ساری دنیا کے زمینی رقبے سے محض2,4فیصد ہی ہے لیکن ہمارے ملک میں حیونات کی91ہزار اقسام اور نباتات کی45ہزار اقسام پائی جاتی ہیں ۔ اس موقع پو جاوڈیکر نے حیونات کی ختم ہوتی ہوئی نسلوں کے تحفظ کے لئے ان کی وزارت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے ختم ہوتی ہوئی نسلوں کے تحفظ کے لئے حیدرآباد میں’’لیباریٹری فارکنزرویشن آف انڈینجر ڈاسپیسیز‘‘نیشنل اسٹڈی بک سیل کے وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں قیام کو عمل میں لانے کے لئے ابتدائی کارروائی شروع کی جاچکی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ملک کے متعدد بڑے چڑیا گھروں نے انٹر نیشنل اسپیسیز انفارمیشن سسٹم کی رکنیت بھی حاصل کرلی ہے ،جس کا مقصد سی زیڈ اے کی مدد سے ویب پر مبنی زوالوجیکل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے استفادہ کرنا ہے، جس کے تحت حیوانات کی تیزی سے ختم ہوتی نسلوں کے تحفظ اور افزائش نسل کے پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ جناب جاؤڈیکر نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے چڑیا گھروں میں ناگہانی آفات کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے ہیں، جن کا مقصد جانوروں کے رہنے کے مقامات میں چڑیا گھر دیکھنے کی غرض سے آنے والے کسی شخص کے گر جانے کی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کرنا ہے ۔ اس موقع پر ماحولیات ، جنگلات اور تبدیلی ماحولیات کی وزارت کے سکریٹری اشوک لواسہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ فطرت کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری کی حیثیت رکھتا ہے اور فطرت اور ماحولیاتی نظام کا تحفظ اس کے فروغ کی صریحی علامت کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وزارت موجوہ وائلد لائف ایکٹ میں ترمیم کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے تاکہ اس میں مختلف بین الاقوامی طریقوں اور تحفظ ماحولیات کے طریقہ کار کو شامل کیاجاسکے ۔

Centre for Zoo Sciences to be set up: Javadekar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں