قصیم سعودی عرب میں مفرور دہشگردوں کی ناکہ بندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-07

قصیم سعودی عرب میں مفرور دہشگردوں کی ناکہ بندی

ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
سعودی ایمرجنسی فورس قصیم سے مفرور دہشتگردوں کی ناکہ بندی کئے ہوئے ہے اور المذنب کمشنری میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ۔ سماجی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ رکھنے والے صحافیوں اور سر گرم ابلاغی شخصیتوں نے یہ رپورٹ دی ہے کہ ایمرجنسی فورس قصیم کے دارالحکومت بریدہ سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کررہی ہے ۔ قصیم کی المذنب کمشنری کے الخالدیہ محلے کے ایک فلیٹ میں ان کی ناکہ بندی کئے ہوئے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق معروف شاعر اور صحافی عایض المطیری نے بتایا کہ سیکوریٹی فورس کے اداروں نے المذنب کمشنری میں اپنا مشن جمعرات دوپہر کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔ وہاں بریدہ سے فرار ہوکر آنے والے منحرفین چھپ گئے تھے ۔ سیکوریٹی فورس کے ادارے دہشتگردوں سے نمٹنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ ایک اور صحافی خضران المطیری نے واضح کیا کہ المذنب کمشنری میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ بڑے پیمانے پر سیکوریٹی آپریشن ہورہا ہے ۔ حملہ آوروں اور مطلوبین کا تعاقب کیاجارہا ہے ۔ المطیری نے مقامی شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت کریں ۔ مرد ہی اپنے وطن کے محافظ ہوتے ہیں لہذا سب کے سب امن کے محافظ بن جائیں ۔ محمد نامی ایک شہری نے اپنے اکاؤنٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی فورس منحرف گروہ کا تعاقب کررہی ہے اور الخالدیہ محلے کے مکانات میں ان کا محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔ المذنب میں فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں نے سماجی ویب سائٹس پر مذکورہ اطلاعات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی فورس کی بکتر بندگاڑیوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جو مطلوبین کے تعاقب کے لئے المذنب کمشنری کے محلوں میں گشت لگا رہی ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں