پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر اضافہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اکسائز ڈیوٹی میں1.50روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ۔ اس کا مقصد 13ہزار کروڑ روپے زائد مالیہ اکٹھا کرنا ہے ۔ اس اقدام سے اشیائے صارفین کی چلر قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ آئیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں پٹرول کی قیمتوں میں متواتر چھ بار اور گزشتہ اگست سے ڈیزل کی قیمتوں میں دو بار کمی ہوئی ہے اور جاریہ ہفتہ کے ختم پر پھر ایک بار قیمتوں میں کمی کا امکان ہے لیکن اس امکانی کمی کی نفی اب اس طرح کی گئی ہے کہ حکومت نے اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آمدنی میں ہونے والے نقصان کی پابجائی ہو۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معمول کے یا بغیر برانڈ کے پٹرول پراکسائز ڈیوٹی کو1.20روپے فی لیٹر سے بڑھا کر2.70روپے کردیاگیا ہے ۔ غیر برانڈ کے ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی کو2.35روپے فی لیٹر سے بڑھا کر3.85روپے فی لیٹر اور برانڈ شدہ ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی کو3.75روپے فی لیٹر سے بڑھا کر5.25روپے فی لیٹر کردیا گیا ۔ اس اضافہ سے پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ ہوجائے گا ۔ قیمتوں میں متوقع طور پر جو کمی ختم ہفتہ تک ہونے والی تھی اب وہ کمی، قیمتوں کی موجودہ سطح کے تقریباً برابر ہوجائے گی۔ یہ بھی امکان ہے کہ صارفین کے لئے قیمتوں کو معمول پر بنائے رکھنے کے لئے سرکاری زیر انتظام آئیل کمپنیاں ، فیول قیمتوں پر نظر ثانی میں تقدیم کریں گی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں