کشمیری علیحدگی پسند سجاد لون کی مودی سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-11

کشمیری علیحدگی پسند سجاد لون کی مودی سے ملاقات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق علیحدگی پسند اور پیپلز کانفرنس کے لیڈر سجاد لون نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے سمجھاجاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بعد بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں غور کیا گیا۔ مینگ کے بعد سجاد لون نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو ایک کشمیری کی حیثیت سے وادی میں ستمبر کے سیلاب کے بعد عوام کو در پیش مشکلات بیان کیں ۔ سجاد لون نے مودی کے ساتھ آدھے گھنٹے کی ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ میں ایک کشمیری کی حیثیت سے وزیر اعظم سے ملنے آیا اور مجھے ان کی منکسرالمزاج شخصیت ، ریاست میں سرمایہ کاری کے بارے میں ان کے نظریے کے بارے میں جان کر حیرت ہوئی ۔ تاہم متعلقہ ذرائع نے ادعا کیا کہ اس میٹنگ میں انتخابات کے بعد کے حالات اور پیپلز کانفرنس اور بی جے پی کے درمیان تعاون کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ سجاد لون کے بھائی بلال علیحدگی پسند حریت کانفرنس کی عاملہ کے رکن ہیں۔ سجاد لون نے بی جے پی کے دوسرے قائدین بشمول رام مادھو سے بھی بات چیت کی ۔ سجاد لون نے اپنے والد عبدالغنی لون کی پیپلز کانفرنس کی احیاء کا فیصلہ کیا ہے ۔ عبدالغنی لون کو پاکستان سے سرگرم عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا تھا ۔ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں12نشستوں کے لئے مقابلہ کرے گی ۔ اس دوران حکومت نے سجاد لون اور وزیر اعظم مودی کے درمیان ملاقات کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش کی اور کہا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں نکالنا چاہئے ۔ وزیر فینانس و اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ سجاد لون کی ملاقات کے کوئی معنی نہیں نکالنے چاہئے ۔ کیا وہاں کے چیف منسٹر اور پی ڈی پی قائدین سے کبھی وزیر اعظم کی ملاقات نہیں ہوئی ؟

Ex-Kashmiri separatist leader Sajjad Lone praises PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں