800 سال کے بعد ایک قابل فخر ہندو - دہلی پر حکمراں - اشوک سنگھل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-22

800 سال کے بعد ایک قابل فخر ہندو - دہلی پر حکمراں - اشوک سنگھل

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وشوا ہند و پریشد( وی ایچ پی) لیڈر اشوک سنگھل نے آج یہاں ایک بین الاقوامی ہندو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ800برس بعد دہلی میں اقتدار ایک’’قابل فخر‘‘ہندو کے ہاتھوں میں آیا ہے ۔ اس سہ روزہ کانفرنس (ورلڈ ہندو کانگریس) کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سنگھل نے نریندر مودی کا حوالہ دیا جنہوں نے2014کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ سنگھل نے کہا کہ’’8 صدیوں کے بعد ایک قابل فخر ہندو کو دوبارہ اقتدار ملا ہے ۔‘‘ صدر آ ر ایس ایس موہن بھاگوت نے ہندو سماج کو خامیوں سے نجات دلانے اور ہندوستان کو ایک عالمی لیڈر (ملک) بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اشو ک سنگھل نے کہا کہ1964میں وی ایچ پی کا قیام اس مقصد سے عمل میں لایا گیا تھا کہ’’ایک بے باک ہندو ، ایک ناقابل تسخیر ہندو کو جود میں لایا جائے ۔‘‘ 800برس قبل پرتھوی راج چوہان سے دہلی کا اقتدار دور ہوگیا تھا ۔ اب یہ اقتدار ایک قابل فخر ہندو کے ہاتھ میں آیا ہے ۔‘‘ سری لنکا کے شمالی صوبہ کے چیف منسٹر سی وی وگنیشورن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ حکومت کی جنگ2009میں تم ہوگئی لیکن اس جزیرہ میں ہندو ؤں کو در پیش مسائل ختم نہیں ہوئی ہیں۔ تبت کے روحانی رہنما دلائی لاما نے کہا کہ’’علم کو فروغ دینے اور انسانیت کی یکسانیت‘‘ یاد رکھنے کی ضرورت ہے ۔ موہن بھاگوت نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا میں’’انسانیت کی یکسانیت‘‘ کو محسوس کرنے کی ضرورت ہمیشہ رہے گی اور ہندو سماج ، یہ پیام دے سکتا ہے ۔’’ہندو کے معنی ایک ایسے انسان کے ہیں جو کثرت میں وحدت تلاش کرتا ہے ۔‘‘ سوامی وویکانند کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ’’ہمیں تمام شعبہ ہائے زندگی یعنی میڈیا، تعلیم ، ہمارے اقدار پر مبنی قیادت میں اپنا کام شرو ع کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اس صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ ہمیں انسانیت کی یکسانیت کے اقدا رپر کام کرنا ہے۔ مذکورہ کانفرنس میں40ممالک سے1800مندوبین شریک ہیں۔

A proud Hindu in power in Delhi after 800 years: Ashok Singhal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں