دیویندر پھڈنویس کی بحیثیت وزیر اعلیٰ مہارشٹرا حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

دیویندر پھڈنویس کی بحیثیت وزیر اعلیٰ مہارشٹرا حلف برداری

ممبئی
پی ٹی آئی
ریاست کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے دیویندر پھڈ نویس نے آج عہدہ رازداری کا حلف لیا اس طرح ریاست میں کسی جماعت کی تائید کے بغیر بی جے پی پہلی بار حکومت تشکیل دینے میں کامیاب رہی ہے۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں منعقد ہ شاندار تقریب میں ریاست کے گورنر سی ودیا ساگر راؤ نے 44سالہ پھڈ نویس کو عہدہ راز داری کاحلف دلایا ۔ اس متاثر کن تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی ، کئی مرکزی وزراء ، بی جے پی ریاستوں کے چیف منسٹرس اور حلیف پارٹیوں کے کئی قائدین شریک تھے ۔ پھڈ نویس کے ساتھ7کابینی اور 2مملکتی وزراء کو بھی حلف دلایا گیا ۔ بی جے پی کی سابق حلیف شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے امیت شاہ کی درخواست پر لمحہ آخر میں کہ جب کہ سینا نے حلف برداری تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ امیت شاہ کی ادھو کو تقریب میں شرکت کی دعوت سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ ہندو توا ، کی علمبرداری دو پارٹیوں میں پھر مفاہمت ممکن ہے ۔ شرکائے تقریب کی تمام تر نظریں مودی اور ادھو ٹھاکرے پر مرکوز رہیں، جنہوں ںے آپس میں مصافحہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جن کابینی وزراء نے حلف لیا ان میں یکناتھ کھڈسے ، سدھیر مونکتو ارد نودتاوڑے ، پنکجا منڈے، پرکاش موہتے، چندر کانت پاٹل اور وشنو ساورا شامل ہیں جب کہ دلیپ کامبلے اور ودیا ٹھاکرے بحیثیت مملکتی وزیر عہدہ راز داری کا حلف لیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی ، مرکزی وزیر نتن گڈ کری ، ایم وینکیا نائیڈو روی شنکر پرساد ، پرکاش جاو دیکر اور رادھا موہن سنگھ کے علاوہ بی جے پی کے چیف منسٹر چھتیس گڑھ ، گوا، گجرات اور راجستھان بالترتیب رمن سنگھ ، منوہر پاریکر ، انندی بین پاٹل اور وسندرارا جے موجود تھے بی جے پی کی حلیف جماعتوں کے چیف منسٹرپرکاش سنگھ بادل(پنجاب) اور این چندرا بابو نائیڈو (اے پی) بھی شریک تقریب تھے ۔ مراہٹوں کے دبدبہ والی اس ریاست میں پھڈ نویس دوسرے برہم چیف منسٹر ہیں اس سے قبل شیو سینا کے منوہر جوشی جو برہمن ہیں ریاست کے چیف منسٹر تھے ۔ دیویندر پھڈ نویس ریاست کے27ویں چیف منسٹر ہیں جب کہ وہ18ویں شخص ہیں جو اس عہدہ پر فائز ہوئے ہیں ۔

Devendra Fadnavis sworn is as 27th Chief Minister of Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں