جاپان میں ٹیکس میں اضافہ کی تجویز موخر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

جاپان میں ٹیکس میں اضافہ کی تجویز موخر

ٹوکیو
رائٹر
وزیر اعظم جاپان شنزے آبے ٹیکس میں اضافہ کی تجویز کو ملتوی کردیں گے اور دسمبر میں عام انتخابات کا اعلان کریں گے ۔ ایک اخبار نے آج یہ بات کہی ۔ اخبار کے مطابق وزیرا عظم نے اقتدار پر اپنی گرفت کو مضبوط کرنے اور اپنی مقبولیت رائے دہندوں میں کم ہونے سے قبل یہ اقدام کیا ہے۔ آبے نے کل کہا تھا کہ انہوں نے انتخابات کے انعقاد کے متعلق فیصلہ نہیں کیا ہے اور ان کے حکومت کے ترجمان اعلیٰ نے آج کہا کہ نیشنل سیلس ٹیکس میں اضافہ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم کنزرویٹیو سنکائی اخبار نے کہا کہ آبے ٹیکس میں اضافہ کو ایک یا دیڑھ سال یعنی اپریل 2017تک آگے بڑھاسکتے ہیں اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے انتخابات منعقد کرسکتے ہیں ۔وزیر اعظم کے دفتر سے قربت رکھنے والے ایک سرکاری عہدیدار نے کل کہا کہ آبے کی جانب سے ٹیکس میں اضافہ کرنے کے فیصلہ کو موخر کرنے کا امکان ہے ۔ اور سرکردہ سیاسی جماعتیں ممکنہ طور پر انتخابات کے لئے تیاریاں پہلے سے شروع کردی ہیں ۔ 2016ء کے اواخر تک انتخابات منعقد کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مگر سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آبے جن کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے مزید چار سال تک اقتدار پر رہنے کے لئے از سر نو ووٹنگ کرانا چاہتے ہیں ۔ محاذ کے ایک قانون ساز نے کہا کہ یہ الیکشن کسی کاز کے بغیر ہوگا ۔ انہوں ںے کہا کہ آبے ٹیکس میں اضافہ کرنے کے ضمن میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے رائے دہی کرانے کے خواہاں ہیں کیونکہ بیشتر ووٹرس ٹیکس میں اضافہ کی مخالفت کررہے ہیں ۔ سیاسی قائدین کا کہنا ہے کہ آبے کی لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کی زیر قیادت محاذ کو ایوان زیریں میں اکثریت سے محروم ہونے کا موقع نہیں ہے مگر وہ اب دو تہائی اکثریت سے کم نشستیں حاصل کرسکتی ہیں ۔ این ایچ کے پبلک ٹی وی کی جانب سے پیر کے دن جاری کردہ سروے کی رپورٹ میں ایل ڈی پی کے حامیوں کی تعداد36.6فیصد تک گھٹ گئی ہے ۔ آبے دسمبر2012ء میں یہ عہد کرتے ہوئے اقتدار پر واپس آئے تھے کہ وہ معیشت کو مستحکم کریں گے۔ اخبار نے کہا کہ وزیر اعظم آبے نے تیسری سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار کے اعداد و شمار میں کمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیکس میں اضافہ کے فیصلہ کو موخر کردیا ہے ۔

Delay in Japan Tax Boost

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں