آسٹریلیا اور ہندوستان - اندرون ایک سال آزادانہ تجارتی معاہدہ ممکن - ٹونی ایبٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

آسٹریلیا اور ہندوستان - اندرون ایک سال آزادانہ تجارتی معاہدہ ممکن - ٹونی ایبٹ

ملبورن
پی ٹی آئی
وزیر اعظم آسٹریلیا ٹونی ایبٹ نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ باہمی آزادانہ تجارت کے معاہدہ کے لئے کام شروع کرنے کا یہ وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہا گر آسٹریلیا اندورن ایک سال یہ معاملت کرتا ہے تو غیر معمولی اقدام ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فوری ترجیحات میں چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدہ کو قطعیت دینا جس پر2005سے بات چیت کی جارہی ہے اور یہ توقع یہ کیہ اس ہفتہ کے اواخر میں چین کے صدر زی جن پنگ کے جی20کانفرنس میں شرکت کے لئے آسٹریلیا آمد پر معاہدہ پر دستخط ہوں گے ۔ مقامی اخبار نے ایبٹ کے حوالہ سے کہا کہ میرے خیال میں ایک مرتبہ یہ معاہدہ ہوجائے تو ہم ہندوستان کے ساتھ معاملت کے لئے توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور یہ ایک غیر معمولی اقدام ہوگا اگر ہم اس معاملت کو اندرون بارہ ماہ تکمیل کرلیتے ہیں۔ اخبار آسٹریلین کی جانب سے اس سوال پر کہ باہمی آزادانہ تجارت کے لئے ہندوستان کے کام کرنے کا یہ وقت ہے ایبٹ نے کہا کہ ہاں یقینی طور پر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس خصوص میں پرجوش ہیں اور اس خصوص میں جب میں نے دو ماہ قبل ہندوستان کا دورہ کیا تھا تب انہوں نے اس معاملہ میں جلد بازی کی تھی ۔ ایبٹ اور مودی اس ہفتہ کے اواخر میں برسبین میں منعقد شدنی جی20سمٹ میں ملاقات کریں گے ۔ مودی پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہوں گے جو 1986میں راجیو گاندھی کے بعد پچھلے 28سال میں آسٹریلیا کا دورہ کررہے ہیں ۔

Australia keen on inking FTA deal with India: Tony Abbott

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں