تلنگانہ کے جونیر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

تلنگانہ کے جونیر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال جاری ہے ۔ اس ہڑتال کے حصہ کے طور پر جونیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن کے ارکان نے دیہی مقامات پر ہیلتھ کیمپس منعقد کئے اور دیہی مقامات پر ایک سال تک لازمی خدمات انجام دینے حکومت کے احکام کے خلاف احتجاج کیا ۔ ان جونیر ڈاکٹرس نے وزیر صحت ٹی راجیا کے حلقہ اسمبلی اسٹیشن گھن پور کے موضع کنور میں یہ ہیلتھ کیمپ منعقد کیا ۔ جو نیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن کے ذمہ دار گریش نے کہا کہ تمام جونیر ڈاکٹرس مواضعات میں عوام سے ملاقات کریں گے ۔ اور حکومت کے احکام کے خلاف تلنگانہ کے10اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے ہر جگہ ہیلتھ کیمپ منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ رضا کارانہ طور پر یہ خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی مقامات پر لازمی خدمات کا قانون ملک کی کسی بھی ریاست میں نافذ العمل نہیں ہے صرف تلنگانہ میں ہی اس کے لئے اصرار کیاجارہا ہے ۔

Telangana Jr Doctors Defiant, Continue Strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں