چٹ فنڈ اسکام - 4 شہروں میں سی بی آئی کی تلاشی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-19

چٹ فنڈ اسکام - 4 شہروں میں سی بی آئی کی تلاشی مہم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کروڑہا روپئے مالیتی پونزی اسکام کی تحقیقات کررہی سی بی آئی نے آج چار شہروں بشمول ایک راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کی قیامگاہ کی تلاشی لی ۔ سی بی آئی نے جن مقامات کی تلاشی لی ان میں اڈیشہ کے موجودہ رکن راجیہ سبھا پیاری موہن موہاپترا کی دہلی اور بھوبنیشور کی قیامگاہیں اور انہی کی ریاست سے تعلق رکھنے والے دو ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیداروں کی قیامگاہیں شامل ہیں ۔ بھوبنیشور میں موہا پترا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اپنی قیامگاہ پر سی بی آئی کی تلاشی کارروائی کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ انہوں نے آج صبح میری قیامگاہ کی تلاشی لی اور میری بینک پاس بک ، جائیداد کے دستاویزات، پارٹی دستاویزات اور چند دیگردستاویزات اپنے ساتھ لے گئے ۔ اس استفسار پر کہ یہ تلاشی کارروائی کیوں انجام دی گئی انہوں نے کہا کہ مجھے دئیے گئے تلاشی وارنٹ پر کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔ آپ سی بی آئی والوں سے دریافت کریں کہ انہوں نے میری قیامگاہ کی تلاشی کیوں لی ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کا کسی پونزی اسکیم کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں ، موہاپترا نے کہا کہ وہ سچائی کو سامنے لانے سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیں گے ۔ وہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے تیار ہیں ۔ موہا پترا نے قبل ازیں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی شورگروپ کے سی ایم ڈی پرشانت دش سے ملاقات کی تھی جو فی الحال جیل میں ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ میرے گھر آئے تھے اور ضلع نورنگ پور میں مکئی کاپراسیسنگ یونٹ قائم کرنے کی تجویش پیش کی تھی ۔ دوسری مرتبہ وہ مجھے ایک تقریب میں مدعو کرنے میرے گھر آئے تھے ۔ سی بی آئی ، دہلی، اوڈیشہ ، کولکتہ اور ممبئی میں تلاشی لے رہی ہے، جس میں چند صنعتی گھرانے اور دلال بھی شامل ہیں ، جن کے ذریعہ نقد رقوم کا لین دین ہوا تھا۔

Chit fund scams: CBI searches in four cities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں