آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ ملازمین کی تقسیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-18

آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ ملازمین کی تقسیم

آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن)(اے پی ایس آر ٹی سی) کے نائب صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر جے پورنا چندر راؤ نے آج کہا کہ آر ٹی سی میں ملازمین کی تقسیم پر امکان ہے کہ اسی ہفتہ ایک فیسلہ کرلیاجائے گا ۔ اسمارٹ فون ای ٹکٹ بکنگ سہولتwww.apsrtconline.inاورwww.tsrtcbus.inکا افتتاح انجام دینے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پورنا چندر راؤ نے کہا کہ ہم یونین قائدین کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایک ہفتہ کے اندر ملازمین کی تقسیم کے بارے میں فیصلہ کرلیاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی منظوری کے بعد تمام معاملات طے کرلئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی تقسیم کا کام مکمل ہوگا ایک ہی عمارت میں اے پی ایس آر ٹی سی اور ٹی ایس آر ٹی سی اپنے اپنے کام علیحدہ علیحدہ طور پر انجام دیں گے ۔ اس سے قبل مرکز سے بھی منظوری حاصل کی جائے گی اور اس کے بعد ہی ٹی ایس آر ٹی سی آزادانہ طور پر اپنا کام کاج سنبھال لیں گے ۔ اسمارٹ فون ای ٹکٹ سہولت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مسافر دوست سہولت ہے ۔ مسافرین اپنے اسمارٹ فون پر کسی بھی وقت اپنی نشست بک کراسکتے ہیں، جس کے لئے انہیں کمپیوٹر یا بکنگ کاؤنٹر تک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ مسافر جیسے ہی اپنا ٹکٹ بک کرائے گا اس کے اسمارٹ فون پر ایک ایس ایم ایس بھیج دیاجائے گا ۔ بس میں سفر کے لئے یہ ایس ایم ایس کافی ہوگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آر ٹی سی روزانہ1.41لاکھ نشستوں کے لئے اڈوانس ریزرویشن سہولت فراہم کرتی ہے جس کے منجملہ 45ہزار نشستیں روزانہ آن لائن پاسنجر ریزرویشن سسٹم کے ذریعہ بک کرائی جاتی ہیں۔ ماباقی نشستیں بکنگ کاؤنٹرس ، مجاز ٹکٹ بکنگ ایجنٹس اور راست کنڈکٹرس کے پاس بک کرائی جاتی ہیں ۔، انہوں نے بتایا کہ نئی سہولت کے آغاز سے امکان ہے کہ آن لائن اڈوانس ٹکٹ بکنگ کی تعداد45ہزار سے بڑھ کر48ہزار ہوجائے گی ۔

Division In Apsrtc Between Telangana And andhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں