ایس بی آئی - ایچ ڈی ایف سی - ایکسس بینک - میں اے ٹی ایم کے استعمال پر فیس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

ایس بی آئی - ایچ ڈی ایف سی - ایکسس بینک - میں اے ٹی ایم کے استعمال پر فیس

ممبئی
پی ٹی آئی
بینکوں کے گاہکوں کو اب اے ٹی ایم کے کثرت استعمال کی قیمت ادا کرنی ہوگی ۔ ہندوستان کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی اور اس کے پرائیویٹ سیکٹر کے ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسس بینکوں نے بڑے شہروں میں تین مرتبہ سے زیادہ اے ٹی ایم استعمال کرنے پر فیس عائد کردی ہے۔ اے ٹی ایم کے استعمال پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ ریزروبینک آف انڈیا کے اس سرکیولر کے سامنے آنے کے بعد کی اگیا جس میں بینکوں کو اجازت دی گئی کہ وہ اے ٹی ایم کے استعمال کو پانچ مرتبہ سے گھٹا کر تین مرتبہ کرسکتے ہیں ۔ ایک مہینہ کے اندر بڑے شہروں میں تین مرتبہ اور پھر دیگر علاقوں میں اے ٹی ایم کے ذریعہ دو مرتبہ رقم نکالی جاسکتی ہے ۔ آر بی آئی کی جانب سے قبول کردہ نئے قواعد کے تحت چھ بڑے شہروں خود اپنے بینک کے ذریعہ تین مرتبہ اور دیگر بینکوں سے دو مرتبہ رقم نکال سکتا ہے ۔ ایس بی آئی، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسس بینکوں کی شرحوں کا ممبئی، نئی دہلی ، چینائی ، کولکتہ ، بنگلور اور حیدرآبادمیں اطلاق ہوگا ۔
ایس بی آئی نے بتایا تھا کہ دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم کے استعمال کے باعث400کروڑ روپے کے قریب نقصان ہوا ہے ۔ اب اس نے تین مرتبہ سے زیادہ اے ٹی ایم کے استعمال فی ٹرانزکشن 20روپے فیس عائد کردی ہے ۔ یکم نومبر سے ہی ان قواعد پر عمل لاگو ہوگیا ہے ، تاہم بینک نے زیادہ رقم رکھنے والے گاہکوں کو اے ٹی ایم کی مفت سہولت فراہم کی ہے ۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسس بینک نے بھی ان قواعد پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تاہم ان بینکوں میں ان قواعد پر یکم دسمبر سے عمل ہوگا ۔ ایچ ڈی ایف سی سے رقم نکالنے کی صورت میں20روپے اور بیالنس انکوائری پر8.5روپے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ ایکسس بینک کی جانب بھی20روپے فیس عائد کی جائے گی ، جب کہ دیگر سہولتوں سے استفادہ کرنے کی صورت میں گاہکوں پر فی ٹرانزکشن9.5روپے کی فیس لگائی جائے گی۔

Now, Pay Rs 20 for More Than 3 ATM Uses at SBI, HDFC Bank, Axis Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں