آندھرا وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کے دورہ سنگاپور کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

آندھرا وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کے دورہ سنگاپور کا آغاز

سنگاپور
پی ٹی آئی
ریاست آندھرا پردیش کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوششوں کے ایک حصہ کے تحت چیف منسٹر این چندرابابو نائیدو، سہ روزہ دورہ پر سنگا پور پہنچ گئے۔ اس دورہ میں وہ اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور اعلیٰ تجارتی کمپنیوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ چندر بابو نائیڈو کے ہمراہ ایک تیرہ رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں حکومت آندھرا پردیش کے سینئر عہدیدار اور صنعتکار و تاجرین شامل ہیں ۔ اے پی کے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چندرا بابو نائیڈو کا پہلا بیرونی دورہ ہے ۔ وہ اس دورہ میں جو تین دن تک جاری رہے گا،سالانہ جنوبی ایشیائی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور کلیدی خطبہ بھی دیں گے ۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ چندرابابو نائیڈو،سنگاپور میں تجارتی اجلاس بھی منعقد کریں گے ، جن میں مختلف صنعتوں کے سربراہان سے ملاقات کر کے آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔ کل صبح سابق وزیرا عظم گوہ چوک ٹونگ سے ملاقات کریں گے ۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر فینانس تھرمن شان موگارتنم کل رات عشائیہ پر چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کریں گے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش لینڈا ٹرانسپورٹ اتھاریٹی سینٹر ،فار لیوایبل سٹیز، ہاؤزنگ ڈیولپمنٹ بورڈ ، پورٹ اتھارٹی آف سنگا پور ، جورانگ ٹاؤن کونسل ، انسٹی تویٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن،اربن ری ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن اتھارٹی جیسے اداروں کا بھی دورہ کریں گے ۔ اور انٹر نیشنل انٹر پرائزسنگا پور کے زیراہتمام ایک گول میز کانفرنس میں ناشتہ پر چیف ایکزیکٹیو ز سے ملاقات کریں گے ۔
واضح ہو کہ سنگا پور کے سابق وزیرا عظم گوہ چوک ٹونگ نے آٹھ ستمبر کو اپنے دورہ آندھرا پردیش کے موقع پر چندرا بابو نائیڈو کو یہ کہتے ہوئے دورہ سنگا پور کی دعوت دی تھی کہ ان کا ملک اے پی میں بندرگاہوں، ایر پورٹس ، سیاحت اور صنعت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ سنگا پور نے اے پی کے نئے دارالحکومت کی تعمیر میں بھی تعاون کا پیشکش کررکھا ہے ۔ اس کے علاوہ اسمارٹ شہروں کو فروغ دینے میں بھی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ چندر ا بابو نائیڈو ، اپنے وفد کے ہمراہ سنگا پور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم کا بھی معائنہ کریں گے کیونکہ ان کی حکومت ایسا سسٹم اے پی میں بھی لانا چاہتی ہے ۔

Andhra Pradesh CM starts three-day visit to Singapore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں