حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 عراقی شہری گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 عراقی شہری گرفتار

جینیوا
یو این آئی
سوئٹزر لینڈ کے حکام نے یورپ میں انتہا پسند حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے3مشتبہ عراقی شہریوں کو گرفتار کیے جانے کے معاملے کا انکشاف کیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی نے سوئٹزر لینڈ اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ مارچ میں عراقی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کے ساتھ ہی اب تک مسلسل معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے عراقی شہریوں پر شام اور عراق میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ’’ آئی ایس‘‘ کی مدد ، دھماکہ خیز مواد اور زہریلی گیسوں کے غلط استعمال اور غیر قانونی طور پر سوئٹزر لینڈ میں در اندازی کو بڑھاوا دینے اور قیام کرنے کا الزام ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے حکام نے اس معاملے کی جانچ کے سلسلے میں یورپی حکام سے مدد مانگی ہے۔ سرکاری محکموں کے مطابق انتہا پسندوں کے جہاد سے منسلک تقریباً20معاملات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے جن میں سے5کیس شام سے متعلق ہیں ۔

Switzerland Arrests 3 Iraqi Islamic State Suspects Over Attack Plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں