ٹوجی اسپکٹرم کیس - اے راجہ اور کنی موزی کے خلاف اخفائے دولت کے الزامات وضع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

ٹوجی اسپکٹرم کیس - اے راجہ اور کنی موزی کے خلاف اخفائے دولت کے الزامات وضع

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ٹو جی اسپکٹرم الاٹمنٹ کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آج سابق وزیر ٹیلی کام سے راجہ، ان کی پارٹی ساتھی کنی موزی(ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ) اور دیگر افراد کے خلاف اخفائے دولت کے الزامات وضع کردئیے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے آغاز کے لئے تاریخ11نومبر مقرر کی ہے ۔ خصوصی عدالت سی بی آئی کے جج او پی سائنی نے آج الزامات وضع کرنے کے بعد کہا کہ’’میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس کیس کے ہر ملزم کے خلاف بادی النظر میں کافی مواد ریکارڈ پر ہے کہ ان ملزمین نے اخفائے دولت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔‘‘فاضل جج نے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ(ای ڈی) کے داخل کردہ چارج شیٹ کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ ریمارکس کئے ۔ عدالت ، گواہوں کے بیانات بھی یکارڈ کرے گی کیونکہ ملزمین نے الزامات منسوبہ سے انکار کیا ہے اور مقدمہ کا سامنا کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دیگر ملزمین میں شاہد عثمان بلوہ اور ونود توئنکا(دونوں سوان ٹیلی کام کے عہدیدار) آصف بلوہ اور راجیو اگروال( کوسے گاؤں فروٹس اینڈ ویجیٹیبلس کے عہدیدار) کریم مورانی( فلم پروڈیوسر)دیولاامّل( صدر ڈی ایم کے ایم کروناندھی کی اہلیہ) اور شرد کمار و نیز پی امرتھن(کالگنا ٹی وی کے عہدیدار) شامل ہیں۔ مذکورہ کمپنیوں کے علاوہ سنے یگ میڈیا ایڈ انٹر ٹینمنٹ ، کالگنا رٹی وی ، ڈانمکس ریالٹی، ایوراسمائل کنسٹرکشن، کان ووڈکنسٹرکشن اینڈ ڈیولپرس ، ڈی بی ریالٹی اور نہا کنسٹرکشن کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوان ٹیلی کام کے پروموٹرس نے اپنی گروپ فرم ڈانمکس ریالٹی کو استعمال کرتے ہوئے ایک جائز مالیاتی لین دین کے بھیس میں کالگنا ر ٹی وی کو کو سے گاؤں اور سنے یگ کے توسط سے200کروڑ روپے ادا کئے تھے ۔

2G scam: A Raja, Kanimozhi involved in Rs 200-crore scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں