20 ویں کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب - پہلے ویکس میوزیم کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-11

20 ویں کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب - پہلے ویکس میوزیم کا افتتاح

کولکاتا
ایس این بی
آج سے کولکاتا میں بین الاقوامی فلم میلہ شرو ع ہوگیا ہے اس کی افتتاحی تقریب میں پردہ سیمیں سے تعلق رکھنے والی اہم ہستیاں شامل ہوئیں۔ نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ہوئی اس تقریب کے دوران ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ، بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ مدرویکس میوزیم‘ کا بھی افتتاح کیا۔ نیورا جر ہاٹ ٹاؤن کے فائینس سنٹر میں5000ہزار فٹ پر بنی اس میوزیم کا نام مدر ٹریسا کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ موم کے اس میوزیم میں مغربی بنگال اور ملک کے نامور ہستیوں کے مجسمہ لگائے گئے ہیں۔ ان میں ستیہ جیت رائے، سچترا سین، مناڈے ، سوربھ گنگولی ، مجاہدین آزادی میں مہاتما گاندھی ، کرکٹر میں کپل دیو اور سچن تندولکر کے مجسمے شامل ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے میگا اسٹارس کے ساتھ آج انڈور اسٹیڈیم میں20واں کلکتہ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں اس میوزیم کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کی کم و بیش تمام ہستیوں نے شرکت کی ۔ میوزیم منگل سے عام آدمی کے لئے کھل جائے گا۔

Mamata, Big B, SRK inaugurate Kolkata's first wax museum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں