حیدرآباد میں 6 تا 10 اکتوبر ورلڈ میٹرو پولیس کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

حیدرآباد میں 6 تا 10 اکتوبر ورلڈ میٹرو پولیس کانگریس

حیدرآباد
ایس این بی
حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں6تا10اکتوبر عالمی میٹرو پولیس کانگریس منعقد ہوگی جس کے لئے حکومت کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ میٹرو پولیس کانگریس ورلڈ اسوسی ایشن آف میجر میٹرو پولیس اور تلنگانہ حکومت کے ساتھ ساتھ گریٹر حیدرآباد بلدیہ و دیگر مرکزی و ریاستی تنظیموں کے تعاون سے کیاجارہا ہے ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور وزیر اعلیٰ کے ۔ چندر شیکھر راؤ اس تقریب سے خطاب کریں گے ۔ توقع ہے کہ صدر جمہوریہ9یا10اکتوبر کو اختتامی خطاب کریں گے ۔ گریٹر حیدرآباد کارپوریشن نے بتایا کہ468شہروں اور ایک ہزار658مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔ اس سلسلہ میں وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف سکریٹری راجیو شرما نے کہا کہ اس تقریب کے عالمی معیار کے ساتھ انعقاد کے لئے15کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں سڈنی ، جنیوا ، ڈھاکہ ، ماؤنٹر پال، تہران ، بحرین اور دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے وفود شرکت کریں گے ۔ اس کانفرنس میں شہروں کے مسائل، معاشی ترقی ، روزگار ، گندی بستیوں ، امکنہ اور بنیادی سہولتوں ، بے ہنگم ٹریفک ، آلودگی اور بہتر حکمرانی جیسے مسائل اور امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری راجیو شرما نے علیحدہ موبائل اپلیکیشنس جاری کیا جوایک علیحدہ ویب سائٹ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار کے مطابق اس پروگرام کے لئے شہر کی125کلو میٹر مسافت تک سڑکوں کی مرمت کی گئی ہے اور اس کانفرنس کے لئے موثر سیکوریٹی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ چنانچہ750پولیس عملہ کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ کمشنر پولیس سائبر آباد سی وی آنند کانفرنس کی روٹ پر جانے والے تمام ٹریفک جنکشنس کی نشاندہی کرتے ہوئے مناسب انداز میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے ہیں ۔ اسی دوران سی وی آنند نے مزید بتایا کہ سیکوریٹی اور موثر ٹریفک انتظامات بھی کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے مندوبین کے حیدرآباد میں قیام کے دوران ان کی مناسب دیکھ بھال کے لئے موثر سیکوریٹی بندوبست کیا گیا ہے اور خصوصی پولیس فورس دستوں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں